Aal e Nabi Ke Fazail

Book Name:Aal e Nabi Ke Fazail

پِھر اُن 3 قسموں کے قبیلے   بنائے تو مجھے سب سے اَفْضَل و اعلیٰ قبیلے میں رکھا، پِھر قبیلوں کو گھرانوں میں تقسیم   فرمایا تو مجھے سب سے اَفْضَل اور بہترین گھرانے میں رکھا، چنانچہ اللہ پاک فرماتا ہے: ([1])

اِنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰهُ لِیُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ اَهْلَ الْبَیْتِ وَ یُطَهِّرَكُمْ تَطْهِیْرًاۚ(۳۳) (پارہ: 22،الاحزاب:33)

 ترجمہ کَنْزُ العرفان:  اے نبی کے گھر والو! اللہ تو یہی  چاہتا ہےکہ تم سے ہر ناپاکی دور فرما دے اور تمہیں پاک کرکے خوب صاف ستھرا کر دے ۔

یہی بولے سِدْرہ والے

امام باقِر رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ سے روایت ہے، نبیوں کے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: میرے پاس جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلَام آئے اور عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! اللہ پاک کے حکم سے میں نے زمین کے مشرق و مغرب  ، پہاڑ    اور ریگستان   چھان ڈالے، مجھے عرب سے بہتر   کوئی قوم نظر نہ آئی، پِھر اللہ پاک نے حکم دیا تو میں نے عرب میں تلاش شروع کی، مجھے مُضَر سے بہتر کوئی قبیلہ   نہ ملا، پِھر اللہ پاک نے حکم دیا، میں نے مُضَر میں تلاش شروع کی تو مجھے بنو کنانہ سے بہتر کوئی نظر نہ آیا، پِھر حکم ہوا، میں نے بنو کنانہ میں تلاش کیا، مجھے قریش سے بہتر کوئی نہ ملا ، پِھر حکم رَبَّانی سے میں نے قریش میں تلاش کیا تو بنوہاشِم سے بہتر کوئی نظر نہ آیا، پِھر بنو ہاشِم میں تلاش کا حکم مِلا ، میں نے تلاش کیا تو کوئی بھی آپ سے بہتر، آپ سے اَفْضَل نظر نہیں آیا۔ ([2])


 

 



[1]...اَلشَّرْفُ الْمُؤَبَّد لآلِ محمد ، مقصد الثانی فی الکلام علی الشرفہم...الخ،صفحہ:43  ملتقطًا۔

[2]...اَلشَّرْفُ الْمُؤَبَّد لآلِ محمد ،مقصد الثانی فی الکلام علی الشرفہم...الخ، صفحہ:44۔