Book Name:Aal e Nabi Ke Fazail
سے ایک شعبہ ”نیک اعمال “ بھی ہے۔شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خواہش کے مُطابق اسلامی بھائیوں، اسلامی بہنوں اورجامعاتُ المدینہ و مَدارِسُ المدینہ کے طلبہ و طالبات کو باعمل بنانے کے لیے، ”نیک اعمال“ پرعمل کی ترغیب دِلانے کے لئے ” شعبہ نیک اعمال“ کا قیام عمل میں آیا۔امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں:کاش! دیگر فرائض و سُنَن کی بجا آوَری کے ساتھ ساتھ تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں ان نیک اعمال کو بھی اپنی زندگی کا دستورُ العَمَل بنا لیں اورتمام ذمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی بھی اپنے اپنے حَلْقے میں ان(نیک اعمال کے رسائل) کو عام کردیں اور ہرمسلمان اپنی قَبْر و آخِرت کی بہتری کیلئے ان نیک اعمال کو اِخلاص کے ساتھ اپنا کر اللہ کے فضل و کرم سے جَنّتُ الْفردوس میں مَدَنی حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پڑوسی بننے کا عظیم ترین انعام پا لے۔‘‘آئیے! ہم بھی نیکی کے کاموں میں بڑھ کر چڑھ کر حصہ لیں اور نیک اعمال پر نہ صرف خود عمل کریں بلکہ دوسرے اسلامی بھائیوں کو اسکی ترغیب دلا کر ڈھیروں ثواب کمائیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو !جھوٹ سے ہمیشہ بچتے رہئےا ور سچ کا دامن مضبوطی سے تھام لیجئے،اس کی برکت سے معاشرے سے ناچاقیوں کا خاتمہ اور اتفاق واتحادکا فیضان عام ہوجائےگا۔یاد رہے!جس طرح گھر سے باہر ناچاقیوں کا علاج ہونا ضروری ہے،اسی طرح گھر کے اندر بھی اگر ناچاقی کا اندھیرا ہوجائے تو اس کو بھی روشنی میں تبدیل کرنا بہت