Duniya Akhirat Ki Kheti Hai

Book Name:Duniya Akhirat Ki Kheti Hai

کتنی پیاری بات ہے، جو کچھ اللہ پاک نے عطا کیا ہے، اس سے کیا طلب کرنا ہے؟ آخرت طلب کرنی ہے۔

اللہ پاک نے ہمیں کیا کیا دِیا ہے؟ *ہاتھ اللہ پاک نے دئیے* آنکھیں اللہ پاک نے عطا کیں*زبان اللہ پاک کے عطا فرمائی*کان اللہ پاک نے عطا فرمائے*پَیر اللہ پاک نے عطا فرمائے*مال اللہ پاک نے عطا فرمایا*دولت اللہ پاک نے عطا فرمائی*کاروبار اللہ پاک نے عطا فرمایا*کاریں کوٹھیاں اللہ پاک نے عطا فرمائیں*جو کچھ بھی ہمارے پاس ہے، سب کچھ اللہ پاک نے ہی تو عطا فرمایا ہے، اب جو کچھ اللہ پاک نے عطا فرمایا ہے، کیوں دیا ہے؟ دُنیا کمانے کے لئے ...!! نہیں۔ فرمایا:

وَ ابْتَغِ فِیْمَاۤ اٰتٰىكَ اللّٰهُ الدَّارَ الْاٰخِرَةَ (پارہ:20، اَلْقَصَص:76)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور جو مال تجھے الله نے دیا ہے اس کے ذریعے آخرت کا گھر طلب کر

جو کچھ اللہ پاک نے دیا ہے، اس سے آخرت کماؤ...!! *ہاتھ جنّتی کام کی طرف بڑھاؤ! جہنم میں لے جانے والے کام کی طرف نہ بڑھاؤ! *آنکھ سے وہ دیکھو جو جنّت میں لے جائے، جہنّم میں لے جانے والی چیزیں نہ دیکھو! *کان سے جنّت میں لے جانے والی چیزیں سُنو! جہنم میں لے جانے والی چیزیں نہ سُنو!*زبان سے وہ بولو جو جنّت میں لے جائے، جہنم میں لے جانے والی چیزیں نہ بَولو! *پَیْر اس طرف اُٹھاؤ جو جنّت میں لے جائے، جہنّم میں لے جانے والے کام کی طرف پَیر مت اُٹھاؤ!*غرض اللہ پاک نے جو کچھ دیا ہے، اس سے دُنیا نہیں آخرت کمانی ہے، جہنّم نہیں، جنّت کمانی ہے۔