Duniya Akhirat Ki Kheti Hai

Book Name:Duniya Akhirat Ki Kheti Hai

اشعار.... ذیل والے اشعار اسی بیان میں کسی اور جگہ شامِل کر لیجئے!

ہمیں چاہئے کہ آج اور ابھی سے اپنی زندگی کے مقصد کو سمجھیں، اپنی زندگی کو اس عارضی، فانی، چند روزہ دُنیا کے لئے نہیں بلکہ آخرت کے لئے وقف کر دیں، دُنیا میں رہ کر دُنیا نہیں بلکہ آخرت کمانا شروع کر دیں۔  

نیک بننے کا نسخہ

پیارے اسلامی بھائیو!نیک بننے کا ایک بہترین نسخہ دور حاضر کی عظیم علمی و روحانی شخصیت ، امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ کا عطا کردہ  نیک اعمال کا  رسالہ بھی ہے۔اس رسالے کے بارے میں اگر یہ کہا جائے کہ یہ نیک بننے کا ایک بہترین ذریعہ ہیں تو شاید بے جا نہ ہوگا ، کیونکہ اس رسالے میں بعض اعمال فَرَائِض پر ، بعض واجِبات پر اور بعض سُنَن و مُسْتَحَبّات پر مشتمل ہیں ، اور یقیناً یہ تمام کام  دنیا میں انسان کو نیک بننے اور آخر ت جہنم سے بچا کر جنّت میں داخلہ دلوانے کا ذریعہ ہیں۔

 روزانہ نیک اعمال کے رسالے سے پابندی کے ساتھ اعمال کا جائزہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کی برکت سے نیک ، متقی ، پرہیزگار بننے میں مدد ملے گی۔ پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے حضرت ابوذر غفاری رَضِیَ اللہُ عنہسے ارشاد فرمایا: اے ابو ذر! آدمی اُس وقت تک متقی نہیں بن سکتا جب تک  اپنے اعمال کا جائزہ اتنی سختی سے  نہ  کرے جتنی سختی سے کوئی شخص اپنے  کاروباری شریک  سے حساب کرتا ہے، اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ اسے معلوم ہوجائے گا کہ اس  کے کھانے،  پینے اور پہننے کی چیزیں حلال کی ہیں  یا