Book Name:Duniya Akhirat Ki Kheti Hai
حرام کی۔ ([1])
لہٰذا ہمّت کیجئے اور آج ہی نیک اعمال کا رسالہ حاصل کیجئے، اور کوشش کر کے پابندی کے ساتھ جائزہ لینے کی نیّت کیجئے، روزانہ جائزہ لینے کے لئے کوئی وقت مثلاً بعد نمازِ فجر یا عشا مقرر کر لیجئے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! آہستہ آہستہ عادت پختہ ہوجائے گی اور نیکیوں پر عمل کی توفیق ملے گی۔
کروں بے لَوث خدمت سنتوں کی شہا گرلطف مجھ پر آپ کا ہو
دے جذبہ مَدنی انعامات کا تو کرم یا سیِّدِ ہر دو سرا ہو([2])
نوٹ: اب دینی ماحول میں مدنی انعامات کی اصطلاح نیک اعمال ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: مدنی قافلہ
پیارے اسلامی بھائیو!فکرِ آخرت پانے ، دُنیا کی محبّت سے جان چھڑانے، نیک نمازی ، پابندِ سنّت بننے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے، 12 دِینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دِین و دُنیا کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ 12دِینی کاموں میں سے ایک دینی کام مدنی قافلہ بھی ہے *نیکی کی دعوت دینا، اس راہ میں مشقت اُٹھانا سُنّتِ انبیاء ہے؛ *دِین کا کام مشکلات اُٹھا کر، قربانیاں دے کر ہی ہوتا ہے *انبیائے کرام *صحابۂ کرام *نیک لوگ نیکی کی دعوت دینے کے لئے گھروں