Duniya Akhirat Ki Kheti Hai

Book Name:Duniya Akhirat Ki Kheti Hai

سے نکلتے *دور دُور علاقوں میں جاتے *ہجرت کرتے اور *مشقت اُٹھا کردِین کا پیغام عام کیا کرتے تھے *پہلوں کی قربانیوں ہی سے ہم تک دِین پہنچا ہے*عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی بھی اسی راہ پر ہے ؛*دُنیا بھر میں دِین کا پیغام عام کرنے کیلئے لاکھوں عاشقانِ رسول مدنی قافلے کی صُورت میں مُلْک مُلْک، شہر شہر، گاؤں گاؤں جا تے اور نیکی کی دعوت عام کرتے ہیں *مدنی قافلوں کی برکت سے کئی کافِر کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو چکے ہیں *لاکھوں کی زِندگی میں نیکیوں کی بہار آئی ہے *الحمد للہ! 3 دِن، 12 دِن، 1 ماہ اور 12 ماہ کے قافلے سَفَر کرتے رہتے ہیں *آپ بھی مدنی قافلے میں سَفَر کیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت برکتیں ملیں گی *مدنی قافلے میں فرض عِلْمِ دِین سکھایا جاتا ہے *سنتیں سکھائی جاتی ہیں *تہجد پڑھنے کی سعادت ملتی ہے * نیکی کی دعوت عام کرنے کا موقع ملتا ہے *قافلے کی برکت سے دُعائیں پُوری ہونے *مشکلات ٹلنے *بیماریوں سے شِفا ملنے کے بھی سینکڑوں واقعات ہیں *ایسا بھی ہوا کہ مدنی قافلے میں سَفَر کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کے لئے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے کرم فرمایا، خواب میں تشریف لائے اور شرکائے قافلہ کو دیدار کا جام پلا دیا *ہم مدنی قافلے میں سَفَر کریں، کیا معلوم ہم پر بھی کرم ہو جائے۔ کم از کم ہر ماہ 3 دِن کے مدنی قافلے میں سَفَر کی نِیّت کر لیجئے! آئیے ترغیب کے لئے آپ کو مدنی قافلے کی ایک بہار سناتا ہوں۔

شرابی سُدھرگیا

ہندکے اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے:دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستگی سے پہلے شراب نوشی،عَیّاشی اور شورشرابا کرنا،گالیاں دینا،والدین اور محلے داروں کو تنگ