Duniya Akhirat Ki Kheti Hai

Book Name:Duniya Akhirat Ki Kheti Hai

کام کریں*اللہ پاک کی رضا والے کام بجا لائیں*جنّت میں لے جانے والے کام کریں تاکہ ان کے ذریعے آخرت کا ڈھیروں ڈھیر ثواب ملے، درجات کی بلندی نصیب ہو جائے۔

اگر اس دُنیا میں رہ کر ہم نے *کاریں بھی خرید لیں*بڑی بڑی کوٹھیاں بھی بنا لیں *بنگلے  بھی خرید لئے*بینک بیلنس بھی بڑھا لیا*کاروبار بھی چمکا لیا*جسم بھی سجا لیا *اچھے اور نئے نئے کپڑے بھی پہن لئے*ویٹ لفٹنگ وغیرہ کر کے اچھے مَسَلز(Muscles) بھی بنا لئے*بہترین کھانے بھی کھا لئے*سیر و تفریح کے مزے بھی اُڑا لئے*پُوری دُنیا بھی گھوم لی *یا پِھر غریب تھے، یہ سب کچھ حاصِل تو نہ کر پائے مگر ان کے خواب سجاتے ہی زندگی گزار دی مگر جنّت میں جانے والے کام نہ کئے، آخرت کے لئے کچھ ذَخیرہ نہ کیا تو یاد رکھئے! ہم نے اپنی زندگی کا مقصد پُورا نہیں کیا۔

تم بھی عجیب لوگ ہو...!!

اللہ پاک کے نبی حضرت عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام  نے ایک دِن لوگوں کو فرمایا: تم بھی عجیب لوگ ہو...!! تم دُنیا کے لئے بھاگ دوڑ کرتے ہو جبکہ اس کے بغیر بھی تمہیں رِزْق دیا جاتا ہے (کہ اللہ پاک نے رِزْق کا وعدہ فرمایا ہے)  مگر آخرت کی فِکْر نہیں کرتے جبکہ آخرت کی نعمتیں بغیر محنت کے نہیں دی جائیں گی۔([1]) 

آخرت کماؤ...!!

پیارے اسلامی بھائیو! بات واقعی سچّی ہے، آج دُنیا کے لئے جتنی محنت اور کوشش کی جاتی ہے، اس کا ایک فیصد بھی آخرت کی فِکْر نہیں کی جاتی *دنیا کمانے کے لئے دِن رات


 

 



[1]...تنبیہ الغافلین، باب رفض الدنیا، صفحہ:138۔