Book Name:Duniya Akhirat Ki Kheti Hai
تُو سونے کی دیگ میں شلغم پکانے لگے حالانکہ اس دیگ کے ایک چھوٹے ٹکڑے سے کئی عام دیگیں خریدی اور پکائی جا سکتی ہیں (3):یا بہت قیمتی تلوار گھر کی دیوار میں گاڑھ لے اور اس پر ٹُوٹے ہوئے برتن لٹکائے، کیا یہ افسوس کا مقام نہیں؟ برتن رکھنے کے لئے معمولی قیمت کی کھونٹی استعمال کی جا سکتی ہے، اس کے لئے ایسی مہنگی تلوار اِسْتِعمال کرنا کیا عَقل کی بات ہے...؟؟ اے انسان! اللہ پاک نے تیری بڑی قیمت رکھی ہے، اِرْشاد ہوتا ہے:
اِنَّ اللّٰهَ اشْتَرٰى مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ اَنْفُسَهُمْ وَ اَمْوَالَهُمْ بِاَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَؕ- (پارہ:11، التوبہ:111)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: بیشک اللہ نے مسلمانوں سے ان کی جانیں اور ان کے مال اس بدلے میں خرید لئے کہ ان کے لئے جنت ہے
دیکھو! اللہ پاک نے تمہیں، تمہارے وَقْت، تمہاری جان ، تمہارے مال اور کاروبار کو خرید لیا کہ یہ چیزیں اس کی راہ میں خرچ کرو تو تمہارے لئے ہمیشہ رہنے والی جَنّت ہے، اللہ پاک کے ہاں تمہاری ایسی قیمت ہے، اگر خود کو دوزخ کے بدلے بیچ ڈالو تو اپنے آپ پر ظلم کرنے والے ہو۔([1])
فرشتوں سے بہتر ہے انسان بننا مگر اس میں لگتی ہے محنت زیادہ
پیارے اسلامی بھائیو! یہ دُنیا آخرت کی کھیتی ہے* ہم دُنیا میں دُنیا نہیں بلکہ آخرت کمانے آئے ہیں*ہم دُنیا میں اس لئے ہیں تاکہ آخرت کی بہتریاں کما سکیں*یہاں نیک