Duniya Akhirat Ki Kheti Hai

Book Name:Duniya Akhirat Ki Kheti Hai

سانس بہ سانس بڑھتے چلے جا رہے ہیں، کامیاب وہ ہے جو اس دُنیا میں رہ کر آخرت کی تیاری کر لیتا ہے۔

کتنے عجیب لوگ ہیں...!!

پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی حدیثِ پاک ہے، فرمایا: حیرت...!! انتہائی حیرت ہے اس پر جو ہمیشہ کے گھر کو مانتا ہے، پِھر بھی دھوکے گھر (یعنی دُنیا) کے لئے محنتوں میں مَصْرُوف ہے۔([1])   

جبریل عَلَیْہ ِالسَّلام  زُہد سکھانے آئے

حضرت جابِر بن عبد اللہ رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: ایک دِن محفلِ نُور سجی ہوئی تھی، صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم  حاضِر تھے، اتنے میں ایک نُورانی چہرے  ، خوبصُورت بالوں  اور سفید کپڑوں والا ایک شخص  حاضِر ہوا، بارگاہِ رسالت میں سلام عرض کیا، پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے سلام کا جواب دیا، اب اس شخص نے سوالات کا سلسلہ شروع کیا، عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! دُنیا کیا ہے؟ فرمایا: دُنیا ایک خواب ہے، اس خواب والے یا تو جزاپائیں گے یا سزا پائیں گے۔ اُس نے عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم آخرت کیا ہے؟ فرمایا: آخرت ہمیشہ کا گھر ہے، ایک فریق جنّت میں جائے گا، ایک دوزخ میں جائے گا۔ عرض کیا: یارسولَ اللہ! یارسول اللہ! جنّت کیا ہے؟ فرمایا: جنّت دُنیا چھوڑنے والے کا بدلہ ہے، اس کی نعمتیں ہمیشہ رہیں گی۔ اس نے عرض کیا: پِھر جہنم کیا ہے؟  فرمایا: جہنّم دُنیا کے طلب گار کا بدلہ ہے، اس میں جانے والے (غیر مُسْلِم ) ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ عرض


 

 



[1]... موسوعہ ابن ابی دنیا، کتاب ذم الدنیا، جلد:5، صفحہ:25، حدیث:14۔