Har Makan Ka Ojalah Hamara Nabi

Book Name:Har Makan Ka Ojalah Hamara Nabi

کے ذریعے بھی نہیں دیکھ سکتے۔

 فرض کیجئے! کسی شہر میں ایک بڑا ٹاوَر ہے، آپ سٹیلائٹ کے ذریعے اس ٹاوَرکو تو دیکھ لیں گے مگر ایک سال کے بعد اس ٹاوَر کی جگہ کیا ہو گا؟ یہ آپ سٹیلائٹ کے ذریعے بھی نہیں دیکھ سکتے۔ قربان جائیے! یہ ہمارے پیارے مَحْبُوب  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شان ہے، آج کے اس سائنسی دَور میں نہیں بلکہ آج سے تقریباً ساڑھے 14 سو سال پہلے پُوری دُنیا کو سٹیلائٹ کے ذریعے نہیں بلکہ اللہ پاک کی دِی ہوئی طاقت سے دیکھ رہے تھے اور صِرْف اُسی وقت کو نہیں دیکھ رہے تھے بلکہ قیامت تک اِس دُنیا میں جو جو کچھ ہونا ہے، وہ سب بھی دیکھ رہے تھے اور صِرْف بڑے بڑے واقعات  ہی نہیں، بڑی بڑی چیزیں ہی نہیں بلکہ اِس زمین کے چھوٹے چھوٹے ذَرَّوں میں جو تبدیلیاں آتی جائیں گی، وہ سب بھی مُلاحظہ فرما رہے تھے۔

آنکھیں یہ نہیں سبزۂ  مِژگاں کے قریب   چرتے ہیں فضائے لامکاں میں آہُو([1])  

وضاحت:پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی یہ مُبارَک  آنکھیں ، ان کو عام آنکھیں نہ سمجھو یہ تو گویا لامکاں  میں پھرنے والے ہرن ہیں جن سے کوئی بات پوشیدہ نہیں۔

پیارے اسلامی بھائیو! یہ میرے مَحْبُوب  آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم   کی حاضِر و ناظِر کی شان ہے،  قیامت کی نشانیوں سے متعلق عُلَمائے کرام نے بہت ساری کتابیں لکھی ہیں، آپ اُنہیں پڑھ کر دیکھئے! پتا چلے گا کہ قیامت تک جو کچھ ہونا تھا، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے کس تفصیل کے ساتھ اِس سب کو بیان فرمایا ہے اور جیسا فرمایا تھا، بالکل ویسا ہی آج ہو بھی رہا ہے، یہ اس بات کی دلیل ہے کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم قیامت تک کے لئے ہر ہر زمانے کو تفصیل کے ساتھ دیکھ رہے تھے۔


 

 



[1]... حدائقِ بخشش، صفحہ:444۔