Har Makan Ka Ojalah Hamara Nabi

Book Name:Har Makan Ka Ojalah Hamara Nabi

آخرت میں دیکھ سکے گی، مَحْبُوب  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اِسی دنیا میں ملاحظہ فرما رہے ہیں۔ جنّت جو سِدْرَۃُ الْمُنْتَہیٰ سے بھی اوپر ہے ، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  زمین سے نہ صرف اُس کا مُشاہدہ فرما رہے ہیں بلکہ جب آپ اپنے ہاتھ مُبارَک بڑھاتے ہیں تو جنّت میں موجود پھلوں کے خوشوں تک پہنچ جاتے ہیں، اس سے پتا چلا  کہ تمام جہان آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے زَیْرِ تَصَرُّف بھی ہیں، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تمام جہانوں میں حاضِر بھی ہیں، ناظِر بھی ہیں۔ چاہیں تو وہاں پر تَصَرُّف بھی فرماتے ہیں ۔

الحمد للہ! ہم عاشقانِ رسول کا یہی عقیدہ ہے، ہم یہی مانتے ہیں کہ اللہ پاک نے آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے لئے دُوریاں ختم کر دی ہیں، سب فاصلے آپ کے لئے سمیٹ دئیے گئے ہیں، آپ اپنی ساری اُمّت کو دیکھ بھی رہے ہیں اور جس مقام پر چاہتے ہیں تشریف بھی لے جاتے ہیں، تَصَرُّف بھی فرماتے ہیں۔

ایک فِکْر انگیز بات

پیارے اسلامی بھائیو! اب یہاں ہمارے لئے بھی ایک سوچنے کی بات ہے، فِکْر کی بات ہے۔ یہ بات پکّی ہے کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہمیں دیکھ رہے ہیں بلکہ  شاہ عبد العزیز محدِّث دہلوی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں: اے لوگو!تمہارے رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نُورِ نبوت سے ہر پرہیزگار کے مرتبہ و مقام کو جانتے ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ فلاں میرا اُمّتی کس درجہ پر پہنچا ہوا ہے اور یہ کہ اُس کے ایمان کی حقیقت (Reality)کیا ہے اور یہ بھی جانتے ہیں کہ میرے فلاں اُمّتی کی ترقّی میں فُلاں چیز رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ پس نبی پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  تمہارے گناہوں، ایمان کے درجات، اچّھے بُرے اَعْمال