Book Name:Har Makan Ka Ojalah Hamara Nabi
لے کر آخر تک اور ہر رات کے آخری تہائی حصہ میں دنیا کے آسمان پر تَجَلِّی فرماتا ہے اور فرشتے کو حکم دیتا ہے جو یہ اِعلان کرتا ہے *ہے کوئی مانگنے والا کہ اُس کو عَطا کروں*ہے کوئی توبہ کرنے والا کہ میں اُس کی توبہ قبول کروں*ہے کوئی بخشش مانگنے والا کہ اُس کو بخش دوں۔ اے نیکی کے چاہنے والے !(نیکی کے کام میں)جلدی کر اور اے گناہ کے چاہنے والے !(گناہ کرنے سے) باز آجا۔([1])
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم:جو شخص جمعہ والے دن فجر کی نماز سے پہلے 3 مرتبہأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لَآ إِلٰهَ إِلَّا هُوَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ پڑھے اُس کے گُنَاہ بخش دیئے جائیں گے اگرچہ سمندر کی جھاگ سے زیادہ ہوں۔([2])