Har Makan Ka Ojalah Hamara Nabi

Book Name:Har Makan Ka Ojalah Hamara Nabi

(2):عالَمِ برزخ کا مُشَاہَدہ

پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تمام جہانوں کے نبی ہیں، تمام جہانوں کے لئے حاضِر و ناظِر ہیں۔ اس دُنیا کو آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کس تفصیل سے مُلاحظہ فرما رہے ہیں، یہ تو ہم نے سُنا، اس کے بعد عالَمِ برزخ کی بات آتی ہے۔ عالَمِ برزخ یعنی مرنے سے لے کر قیامت کے دِن اُٹھنے تک کا جو عرصہ ہے، اسے برزخ کہتے ہیں۔ ([1])  اس دُنیا میں تو یہ انداز ہے کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم حاضِر بھی ہیں، ناظِر بھی ہیں، آپ ہمیں دیکھ رہے ہیں مگر ہم اُن کو دیکھ سکیں، یہ ضروری نہیں ہے مگر عالَمِ برزخ میں حاضِر و ناظِر ہونے کی شان اس انداز پر ہے کہ جو بھی عالَمِ برزخ میں پہنچتا ہے، اس کی نظروں سے بھی پردے اُٹھ جاتے ہیں، وہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو بھی دیکھ لیتا ہے۔ اس مضمون کی حدیثیں بڑی مشہور ہیں، بچہ بچہ جانتا ہے کہ جب میّت کو قبر میں اُتارا جاتا ہے، لوگ مٹی ڈال کر پلٹ آتے ہیں تو قبر میں مُنْکَر نَکِیْر یعنی سُوالات کرنے والے فرشتے پہنچتے ہیں،

فرشتے میّت سے پوچھتے ہیں: مَا کُنْتَ تَقُوْلُ فِیْ ہٰذَا الرَّجُل یعنی یہ جو سوہنی سوہنی اور پیاری پیاری صُورت والی شخصیت ہیں یعنی مَحْبُوبِ  ذیشان، مکی مَدَنی  سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  (جو تمہیں دکھائے جا رہے ہیں)  تم دُنیا میں ان کے متعلق کیا کہا کرتے تھے؟  ([2])

پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی یہ شان ہے ...!!*مشرق ہو یا مغرب *شُمال ہو یا جُنوب  *روزانہ ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں لوگ دُنیا سے جاتے ہیں*لاکھوں قبر میں اُترتے ہیں*شاید کوئی ایسا لمحہ نہیں ہو گا، جس وقت کوئی میّت قبر میں


 

 



[1]... تاويلات اہل السنۃ،پارہ:18 ،سورۂ المومنون،زیرِ آیت :100 ،جلد:7 ،صفحہ :494 ۔

[2]...ترمذی، کتاب الجنائز، باب ماجاء فی عذاب القبر، صفحہ:279، حدیث:1071۔