Book Name:Har Makan Ka Ojalah Hamara Nabi
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ: میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
رسولِ اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ارشاد فرمایا: تمہارے دنوں میں سے سب سے افضل دن جمعہ(Friday) ہے*اِسی میں حضرت آدم(عَلَیْہ ِالسَّلام ) پیدا ہوئے*اِسی دن اُن کی رُوْح قَبْض ہوئی*اِسی دن صُور پُھونکا جائے گا*اور اِسی دن قیامت آئے گی، لہٰذا اِس دن مجھ پر کثرت سے درودِ پاک پڑھا کرو کیونکہ تمہارا دُرودِ پاک میری بارگاہ میں پیش کیا جاتا ہے۔
صحابہ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم نے عرض کیا:یا رسولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! آپ کے وِصَال مُبارَک کے بعد ہمارا دُرودِ پاک آپ تک کیسے پہنچے گا؟پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: اللہ پاک نے زمین پر حرام کر دیا ہے کہ وہ انبیاء کرام علیہم ُالسَّلام کے جسموں کھائے۔([1])
بروزِ جُمعہ پڑھے جو دُرود اور صَلَوات نہ ہووے کیوں کر اُسے نارِ دوزخی سے نَجات
گر آرزوئے قبولِ دُعا ہو اے لوگو! بروزِ جمعہ پڑھو تم دُرود! ہر اَوقات
دُرودِ جمعہ بِلا واسطہ پہنچتا ہے بگوشِ پاکِ جنابِ نبی، سَتُودَہ صِفات([2])