Book Name:Har Makan Ka Ojalah Hamara Nabi
(4):مَحْبُوبِ خُدا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم حاضِر و ناظِر ہیں
پیارے اسلامی بھائیو! شُہدائے اُحُد پر نماز پڑھنے والی حدیثِ پاک جو ہم نے سُنی، اس میں آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ایک بات یہ بھی فرمائی کہ وَاَنَا شَهِيدٌ عَلَيْكُمْ وَاِنِّي وَاللَّهِ لَاَ نْظُرُ اِلَی حَوْضِيْ اَلْآنَیعنی اے میرے صحابہ! میں عنقریب دُنیا سے پردہ فرما لُوں گا مگر یہ مت سمجھنا کہ تم میری نگاہوں سے اَوجھل ہو جاؤ گے، نہیں...!! نہیں۔ اَنَا شَهِيدٌ عَلَيْكُمْ میں تم پر گواہ ہوں (میری قیامت تک آنے والی اُمّت جو کچھ کرے گی، میں اِس سب پر گواہ ہوں)، میری شان یہ ہے کہ خُدا کی قسم! میرا حوضِ کوثَر جو قیامت کے میدان میں ہو گا، میں اُسے آج اور ابھی اِس وقت یہاں رہ کر دیکھ رہا ہوں۔
جب میں اِس دُنیا میں رہ کر قیامت کے اَحْوال دیکھ سکتا ہوں تو عالَمِ برزخ میں رہ کر اس دُنیا میں موجود اُمّت کو بھی ضرور دیکھتا رہوں گا۔
شش جِہَت سمتِ مُقابلِ شب و روز ایک ہی حال
دُھوم وَالنَّجْم میں ہے آپ کی بینائی کی([1])
وضاحت: سمتِ مقابِل: یعنی سامنے کی طرف۔ یہ ہم جیسے عام لوگ ہیں، ہمیں صِرْف وہی چیز نظر آتی ہے، جو ہماری آنکھوں کے سامنے ہو مگر نگاہِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا یہ کمال ہے کہ آپ اُوپر، نیچے، دائیں، بائیں، آگے پیچھے ہر طرف دیکھتے ہیں، 6 کی 6 سَمت (یعنی دائیں،بائیں،اوپر،نیچے،آگے،پیچھے) آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کیلئے ایسے ہیں جیسے عام آنکھ کیلئے سامنے کی سَمْت ہوتی ہے اور یہ ایسا نہیں کہ کسی وقت ہوتا ہے بلکہ دِن رات، ہر وقت، ہر آن آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی نگاہِ پاک کا یہی کمال ہے۔ اگر اس کی دلیل دیکھنی ہو تو