Book Name:Har Makan Ka Ojalah Hamara Nabi
وضاحت:یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! آپ کو اپنے غلاموں سے کچھ ایسی محبّت ہے کہ اگر یہ کہنا بے ادبی نہ ہوتی تو میں ضرور کہتا کہ آپ تو اپنے غلاموں پر ہی فِدا ہیں۔
(3):کنجی تمہیں دِی اپنے خزانوں کی خُدا نے
پیارے اسلامی بھائیو! آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے مزید فرمایا: وَاِنِّي اُعْطِيْتُ مَفَاتِيحَ خَزَائِنِ الاَ رْضِ بیشک مجھے زمین کے تمام خزانوں کی چابیاں (Keys) عطا کر دی گئی ہیں۔
سُبْحٰنَ اللہ! معلوم ہوا؛ ہمارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مالِکِ کُل ہیں، دُنیا کے تمام خزانے آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو عطا کر دئیے گئے ہیں، جسے جو چاہتےہیں عطا فرما دیتے ہیں۔
کُنجی تمہیں دی اپنے خزانوں کی خُدا نے مَحْبُوب کیا مَالِک و مُخْتار بنایا
عَالَم کے سلاطین بھکاری ہیں بھکاری سَرکار بنایا تمہیں سَرکار بنایا
بے یار و مددگار جنہیں کوئی نہ پوچھے ایسوں کا تجھے یار و مددگار بنایا([1])
وضاحت:یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! اللہ پاک نے آپ کو اپنے خزانوں کی چابیاں دے کر مَالِک و مُخْتار بنا دیا ہے، جس کو جو چاہیں نوازیں، جو چاہیں عطا فرمائیں، دنیا کے بادشاہ (Kings)تو آپ کے سامنے بھکاری ہیں، اَصل اختیار تو آپ کا ہے، جن کو دنیا میں کوئی پوچھنے والا نہیں اللہ پاک نے آپ کو ایسوں کا مددگار بنایا ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو! یہاں یہ نہ سمجھئے گا کہ زمین کے خزانوں سے مُراد صِرْف سونے چاندی وغیرہ ہیں۔ نہیں...!! نہیں...!! بلکہ ہر طرح کی نعمتوں کے خزانے