Book Name:Har Makan Ka Ojalah Hamara Nabi
برستا نہیں دیکھ کر اَبرِ رَحمت بدوں پر بھی برسا دے برسانے والے
تُو زندہ ہے واللہ تُو زندہ ہے واللہ مِرے چشمِ عالَم سے چُھپ جانے والے([1])
وضاحت:یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم !کائنات (Universe) کی ہر چیز نے آپ کے نور سے چمک دمک حاصل کی، اے ہر چیز کو نُور بانٹنے والے نُورانی نبی صلی اللہ علیہ وسلم میرے دل کو بھی جگمگا دیجئے!آپ کی رحمت سے کوئی محروم نہیں رہتا، اپنی رحمت کی بارش ہم پر بھی برسا دیجئے!اللہ پاک کی قسم ! آپ زندہ ہیں، ہاں! دُنیا کی آنکھوں سے پردہ فرما لیا ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو! یہ پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا شہدائے اُحُد پر خصوصی کرم تھا کہ جب یہ حضرات شہید ہوئے، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اُس وقت نمازِ جنازہ پڑھ کر اِن کی قبروں کو نُور سے چمکایا، پِھر ظاہِری زندگی مُبارَک کے آخری دِنوں (Last Days)میں دوبارہ اِن پر نمازِ جنازہ پڑھائی تاکہ اِن کی قبریں نُوْرٌ عَلیٰ نُوْرٌ یعنی پہلے سے کئی گُنَا زیادہ نُورانی ہو جائیں۔
جاں نثارانِ بدر و اُحد پر درود حق گزارانِ بیعت پہ لاکھوں سلام([2])
(2):پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی اُمّت سے محبّت
پیارے اسلامی بھائیو! رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے شہدائے اُحُد پر نماز پڑھی، پِھر منبر پر تشریف لائے۔ خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: اِنِّی فَرَطٌ لَّکُمْ بیشک میں تمہارا فرط ہوں۔
وہ شخص جو پہلے آگے پہنچ کر بعد والوں کے لئے انتظامات کرتا ہے، اسے فرط کہتے