Har Makan Ka Ojalah Hamara Nabi

Book Name:Har Makan Ka Ojalah Hamara Nabi

مولانا حسن رضا خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے بڑی فِکْر کی بات کہی، لکھتے ہیں:

اے نفس اُنہیں رَنج دیا اپنی بَدی سے

کیا قہر کیا تُو نے ارے تیرا بُرا ہو([1])

پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں سمجھنا چاہئے! اللہ پاک بھی دیکھ رہا ہے، اس کے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم بھی دیکھ رہے ہیں۔  اللہ پاک ہمیں سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم 

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: تفسیر سننے سنانے کا حلقہ

اے عاشقانِ رسول!   سچے دینی عقائد پر استقامت پانے، دِل میں عشقِ رسول بڑھانے، سُنّتوں پر چلنے، نیک نمازی بننے کیلئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ  ہو جائیے! 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم ! دِین و دُنیا کی بےشُمار برکتیں ملیں گی۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: تفسیر سننے سنانے کا حلقہ بھی ہے ۔

جس میں قرآن پاک کی3 آیات*ان کا ترجمہ اور (خزائن العرفان یا صِرَاطُ الْجِنان) تفسیر سنی، سنائی جاتی ہے۔*فیضانِ سُنّت سے دَرْس ہوتا ہے*شجرہ شریف پڑھا جاتا ہے*دُعا ہوتی ہے اور*آخر میں اشراق، چاشت کے نوافِل بھی ادا کئے جاتے ہیں۔

آپ بھی اس دینی کام میں حصہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت برکتیں ملیں گی* حدیثِ پاک کے مطابق جو صبح کے وقت مسجد میں نیکی سیکھنے جائے، اسے عمرے کا ثواب ملتا ہے([2]) *صبح کا وقت نیکیوں میں گزرے گا تو برکت ملے گی*سارا دِن اچھا گزرے


 

 



[1]...ذوقِ نعت، صفحہ:209۔

[2]... مستدرک، کتاب العلم، باب من جاء المسجد...الخ، جلد:1، صفحہ:281، حدیث:317۔