Har Makan Ka Ojalah Hamara Nabi

Book Name:Har Makan Ka Ojalah Hamara Nabi

ہاشمی، مکی مَدَنی، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم روانہ ہوئے، مقامِ اُحُد پر  پہنچے، شُہدائے اُحُد (جو اس وقت سے تقریباً 8 سال پہلے شہید ہو چکے تھے، ان کی نمازِ جنازہ پڑھ کر انہیں دَفن کر دیا گیا تھا، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے، اُن ) کے مزارات پر (8 سال بعد) دوبارہ نمازِ جنازہ ادا فرمائی، پِھر آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم منبر پر تشریف لائے اور خطبہ دیتے ہوئے فرمایا:  اِنِّی فَرَطٌ لَّکُمْ (اے لوگو...!!) میں تمہارے لئے فرط  ہوں  (یعنی تم سے پہلے جانے والا ہوں) وَاَنَا ‌شَهِيدٌ ‌عَلَيْكُمْ اور میں تم پر گواہ ہوں وَاِنِّي وَاللَّهِ لَاَ نْظُرُ اِلَی حَوْضِي اَلْآنَ اللہ پاک کی قسم! بےشک میں اِس وقت یہاں سے حوضِ کوثَر کو دیکھ رہا ہوں وَاِنِّي اُعْطِيْتُ مَفَاتِيحَ خَزَائِنِ الْاَ رْضِ بےشک مجھے زمین کے تمام خزانوں کی چابیاں عطا کر دی گئی ہیں وَاِنِّي وَاللَّهِ مَا أَخَافُ عَلَيْكُمْ اَنْ تُشْرِكُوْا بَعْدِيْ اللہ پاک کی قسم! بےشک میں تم سے متعلق شرک کا خوف نہیں رکھتا  وَلٰكِنْ  اَخَافُ عَلَيْكُمْ اَنْ تَنَافَسُوْا فِيهَا ہاں! یہ ڈر ہے کہ تم دنیا میں مشغول ہو جاؤ گے۔([1])

حدیثِ پاک کی وضاحت

پیارے اسلامی بھائیو! یہ ایک خوبصُورت حدیث شریف ہم نے سُنی، اِس سے ہمیں کئی باتیں سیکھنے کو ملتی ہیں:

(1):شُہدائے اُحُد پر کرم نوازی

پہلی بات تو یہ کہ رسولِ عربی، مکی مَدَنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے شُہدائے اُحُد کے مَزَارات پر جا کر تقریباً 8 سال (Years)کے بعد دوبارہ نمازِ جنازہ ادا فرمائی، عُلَمائے کرام فرماتے ہیں: ویسے اِس طرح کسی کی قبر پر نمازِ جنازہ ادا نہیں کی جا سکتی، یہ پیارے


 

 



[1]...بخاری،کتاب الجنائز، با ب الصلاۃ علی الشہید، صفحہ:377، حدیث:1344۔