Har Makan Ka Ojalah Hamara Nabi

Book Name:Har Makan Ka Ojalah Hamara Nabi

ناظِر کی شان اتنی واضِح اور عیاں ہو گی،  غیر مُسْلِم  بھی مان جائیں گے کہ  مُحَمَّد  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم چَشْمِ دِید گواہ ہیں، اگرچہ دُنیا میں تشریف بعد میں لائے تھے مگر آپ حاضِر بھی ہیں، ناظِر بھی ہیں، بظاہِر موجود نہ ہوتے ہوئے بھی ہم پر گواہ ہیں۔

اعلیٰ حضرت اِمامِ اہلسنّت اِمام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ لکھتے ہیں:

فرش  تا عرش سب       آئینہ  ضمائر    حاضر بس قسم کھائیے   اُمِّی تِری   دانائی   کی

وضاحت:فرش سے عرش تک ، ساتوں زمینوں کے نیچے سےلے کر ساتوں آسمانوں کے اوپر تک جو کچھ بھی موجود ہے ، وہ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کی مُبارَک   آنکھوں کے سامنے ایک صا ف شفاف آئینے کی طرح حاضر اور  موجود ہے گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب چاہیں جہاں چاہیں نظر فرمالیں ۔اے میرے پیارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  ! ہمیں واقعی آپ کی دانائی اور علم و فراست کی قسم کھانی چاہیئے ۔

اُمّت میں کون کون شامِل ہیں...؟

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے فرمایا:

اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ شَاهِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًاۙ(۸) (پارہ:26، سورۂ فتح:8)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: بیشک ہم نے تمہیں  گواہ اور خوشخبری دینے والااور ڈر سنانے والا بنا کربھیجا۔

یعنی اے پیارے مَحْبُوب  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! ہم نے آپ کو گواہ بنا کر بھیجا ہے۔ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کس پر گواہ ہیں؟ یقیناً اپنی امت پر گواہ ہیں، اب سُوال یہ ہے کہ آپ کی اُمّت میں کون کون شامِل ہے؟ اس کا جواب بھی قرآنِ کریم سے سنیئے! اللہ پاک فرماتا ہے:

لِیَكُوْنَ لِلْعٰلَمِیْنَ نَذِیْرَ ﰳاۙ (۱) (پارہ:18 سورۂ فرقان:1)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: تا کہ وہ تمام جہان والوں کو ڈر سُنانے والا ہو۔