Har Makan Ka Ojalah Hamara Nabi

Book Name:Har Makan Ka Ojalah Hamara Nabi

جو ہے وہ ایک ہی وقت میں، ایک ہی دِن میں ہونی چاہئے۔ بادشاہ نے کئی سارے لوگوں کو کہہ دیا، کئی ایک نے آپ کی دعوت رکھ دی، بادشاہ نے خُود بھی آپ کی دعوت کی۔ سب جگہ دعوت کی تاریخ بھی ایک ہی ہے، دِن بھی ایک ہی ہے۔ وہ مقررہ دِن آیا، حضرت مُجَدِّد اَلْف ثانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ بادشاہ جہانگیر کے ہاں دعوت پر پہنچ گئے۔ رات کو دعوت کھائی۔ صبح ہوئی، بادشاہ نے اُن سب دعوت کرنے والوں کو بُلا لیا، ایک ایک سے پوچھا، ایک کہتا ہے: رات کو حضرت مُجَدِّد رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ میرے گھر پر تھے۔ دوسرا کہتا ہے: میرے گھر تھے۔ تیسرا کہتا ہے: میرے گھر تھے۔ خُود بادشاہ سلامت کہتے ہیں: وہ تو رات میرے ساتھ میری دعوت میں تھے۔

اس وقت حضرت مُجَدِّد اَلْف ثانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا: بادشاہ سلامت...!! میں محبوبِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا ایک ادنیٰ غُلام ہوں، اگر میں اُن کے فیضان سے ایک وقت میں کئی جگہ جا سکتا ہوں تو میرے مَحْبُوب  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم بھی ایک ہی وقت میں کئی جگہ جلوہ فرما ہو سکتے ہیں۔([1])  

یہ شان ہے خدمت گاروں کی سرکار کا عَالَم کیا ہو گا

(3): جنّت و دوزخ کا مُشَاہدہ

مُسْلِم شریف جو حدیثِ پاک کی بہت معتبر کتاب ہے، اس میں روایت ہے۔ مشہور صحابئ رسول حضرت جابِر رَضِیَ اللہُ عنہ راوِی ہیں۔ واقعہ یُوں ہوا کہ پیارے نبی، مکی مَدَنی، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی ظاہِری زندگی کے زمانے میں سُورج کو گرہن لگ گیا۔


 

 



[1]... حاضر و ناظر(مفتی امین صاحب)، صفحہ:83-85۔