Book Name:Har Makan Ka Ojalah Hamara Nabi
وضاحت:جو بندہ جمعہ والے دن دُرود و سلام پڑھتا ہے پھر یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ اسے دوزخ کی آگ سے نجات نہ ملے، اے لوگو! اگر تم چاہتے ہو کہ تمہاری دُعائیں قبول ہوں تو جمعہ والے دن ہر وقت دُرودِ پاک پڑھو، جمعہ والے دن دُرودِ پاک پڑھنے کی یہ فضیلت ہے کہ اس دن نبی پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم دُردوِ پاک خود سنتے ہیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے:اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات اعمال کا دار و مدار نیّتوں پر ہے۔([1])
اے عاشقان ِ رسول! اچھّی اچھّی نیّتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیت کیجئے!*رضائے الٰہی کے لئے بیان سُنوں گا*بااَدَب بیٹھوں گا* خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا*جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
حدیث پاک کی مشہور کتا ب بُخاری شریف میں حدیثِ پاک ہے اور امام بُخاری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اس روایت کو بخاری شریف میں 3 مرتبہ ذِکْر کیا ہے۔ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی ظاہِری زندگی مبارک (Physical Life)کے آخری اَیَّام کا واقعہ ہے اور اسے بیان کیا ہے: صحابئ رسول حضرت عقبہ بن عامِر رَضِیَ اللہُ عنہ نے، فرماتے ہیں: ایک دِن پیارے نبی، رسولِ