Khuda Chahta Hai Rizae Mohammad

Book Name:Khuda Chahta Hai Rizae Mohammad

دوسری گھڑی جو پہلی سے زیادہ بہترین ہے، بہتریوں میں اِس اِضافے کی مقدار کتنی ہے؟ اس کے جواب میں رَبِّ کریم نے فرمایا:

وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰىؕ(۵) (پارہ:30، الضحیٰ:5)

ترجمہ کنزالایمان: اور بیشک قریب ہے کہ تمہارا ربّ تمہیں اتنا دے گا کہ تم راضی ہو جاؤ گے۔

یعنی پیارے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم! آپ کی پہلی اور دوسری گھڑی کے درمیان جو بہتریوں کا اِضافہ ہے، وہ اتنا ہے جتنا آپ چاہتے ہیں۔ آپ کا ہر لمحے مقامات کی بلندی کی طرف سَفَر جاری ہے اور ہر لمحے آپ اتنی بلندیاں اختیار فرمائیں گے، جتنی آپ کی رضا ہے۔

گدا خوش ہوں خَیرٌ لَّک کی صد ا ہے                                                  کہ دن دُونی ہے بڑھتی دولت کسی کی

فَتَرْضٰی نے ڈالی ہیں باہیں گلے میں                                                 کہ ہو جائے راضی طبیعت کسی کی([1])

وضاحت:بھکاری خوش ہو جائیں کہ محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے لئے ہر لمحہ بھلائیوں میں اضافے کا وعدہ ہے، مطلب یہ کہ آپ کی دولت دِن بہ دِن بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ پِھر اس کے ساتھ ساتھ محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی رضا کا بھی وعدہ ہے، اس کا کیا مقصد...؟ یہ کہ محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی طبیعت راضِی ہو جائے۔  

پیارے اسلامی بھائیو! اس سے معلوم ہوا کہ محبوبِ ذِیشان، مکی مَدَنی سُلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی زِندگی مُبارَک کا ایک ایک لمحہ آپ کی رضا کے مُطَابِق گزرتا رہا ہے، جیسا آپ چاہتے ہیں، ویسا ہی آپ کا رَبّ آپ کے لئے مہیا کرتا جا رہا ہے۔ چند مثالیں دیکھئے! *محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے چاہا طائِف والوں کو تباہ نہ کیا جائے، انہیں تباہ نہ کیا گیا


 

 



[1]...ذوقِ نعت، صفحہ:237۔