Khuda Chahta Hai Rizae Mohammad

Book Name:Khuda Chahta Hai Rizae Mohammad

رَبّ فرماتا ہے: مَحْبُوب! سب کچھ تمہارے لئے ہے۔ مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم عرض کرتے ہیں: مالِک سب کچھ تیری رضا پر قُربان ہے۔

مصطفےٰ ہیں ساری خلقت کے لیے                                   ساری خلقت ہے برائے مصطفےٰ

ڈھونڈتے ہیں سب رضا اللہ کی                                                       چاہتا      ہے       حق       رضائے       مصطفےٰ([1])

بال مبارک کی بےادبی بھی کفر ہے

امام فخر الدِّین رازی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: طائِف کا موقع ہے، پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو تکلیف پہنچائی جاتی ہے، مَحْبُوبِ ذِیشان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے جسمِ مُقَدَّس پر (مَعَاذَ اللہ!)پتھر برسائے جاتے ہیں، جسمِ پاک سے خُون بہہ نکلتا ہے مگر جب فِرشتے حاضِرِ خِدْمت ہوئے، عرض کیا: حکم فرمائیے! اَہْلِ طائِف کو تباہ و بَرْباد کر دیں گے لیکن آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مَحْبُوبِ ذِیشان ہیں، رحمتِ دوجہان ہیں، فرمایا: اَللّٰہُمَّ اہْدِ قَوْمِیْ اِنَّہُمْ لَایَعْلَمُوْنَ اے اللہ پاک! میری قوم کو ہدایت عطا فرما، یہ نہیں جانتے۔

ایک طرف تو یہ رحمت ہے، معافی دِی جا رہی ہے۔ دوسری طرف دیکھئے! غزوۂ اَحْزاب کا موقع ہے، کفّارِ مکہ اکھٹے ہو کر مدینہ پاک پر چڑھائی کےلئے آئے ہیں، اِس کیفیت میں نمازِ عصر کی ادائیگی میں دَیْر ہو گئی، اس پر آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو  ایسا جلال آیا، ایسا جلال آیا کہ فرمایا: اَللّٰہُمَّ امْلَا بُطُوْنَہُمْ نَارًا اے اللہ پاک! ان کے پیٹ جہنم کی آگ سے بھر دے۔

امام رازی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ لکھتے ہیں: اللہ پاک نے فرمایا: اے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم! قوم نے آپ کو تکلیف پہنچائی تو آپ نے مُعَاف فرمایا اور جب اِن کی وجہ سے میرے حق کی


 

 



[1]...قبالۂ بخشش، صفحہ:80۔