Book Name:Khuda Chahta Hai Rizae Mohammad
اب پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے عین حالتِ نماز ہی میں بیتُ المقدَّس سے کعبے کی طرف رُخ فرما لیا۔
مدینے شریف میں قبلے کا رُخ اور انداز سے ہے، سمجھانے کے لئے عرض کروں تو یُوں سمجھ لیجئے کہ پہلے رُخِ اَنْور مشرِق کی طرف تھا تو اب بالکل اس کی سیدھ میں گھوم کر رُخِ پاک مغرب کی طرف فرما لیا۔ یعنی پُورے 180ڈگری پر رُخ مبارک پھیرا اور یہ پِھرنے کا مُعَاملہ کب ہوا، عین حالتِ نماز میں، ظہر کی نماز ہے، 2رکعتیں ادا کی جا چکی ہیں، 2رہتی ہیں۔([1])
غور کا مقام ہے! 2رکعتیں پڑھنے میں دَیْر کتنی لگتی ہے...؟ ایسا بھی تو ممکن تھا کہ محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے حالتِ نماز میں خواہش فرمائی تو نماز پُوری ہونے کے بعد حکم دے دیا جاتا کہ اے حبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم! اگلی نماز کعبے کی طرف رُخ کر کے ادا فرما لیجئے! لیکن قربان جائیے! اللہ پاک کو محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی خوشی پسند ہے اور رَبِّ کائنات ان کی خواہش پُوری کرنے میں جلدی فرماتا ہے، لہٰذا 2رکعتیں مکمل ہونے کی بھی تاخیر منظور نہ کی گئی، عین حالتِ نماز ہی میں فورًا آپ کی مرضِی کو پُورا کر دیا گیا۔
جن کے سجدے کو محرابِ کعبہ جھکی اُن بھنووں کی لطافت پر لاکھوں سلام([2])
مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی عقل مُبارَک
پیارے اسلامی بھائیو! یہ بات بھی ذِہن میں رکھنے کی ہے کہ ہر ایک کی جو تمنّا، خواہش