Book Name:Khuda Chahta Hai Rizae Mohammad
بعطائے رَبِّ حاکِم تُو ہے رِزْق کا بھی قاسِم ہے ترا سب آب و دانہ مَدَنی مدینے والے!
مَیں غریب بےسہارا، کہاں اور ہے گزارا مجھے آپ ہی نبھانا مَدَنی مدینے والے!([1])
مسلمانوں کی پیاری اَمّی جان، حضرت عائشہ صِدِّیقہ طیبہ طاہرہ رَضِیَ اللہُ عنہا فرماتی ہیں: ایک روز ایک انصاری خاتون میرے پاس آئی، اس نے جب سرورِ عالَم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا سادہ سا بستر مُبارَک دیکھا تو اس کا دِل بھر آیا، وہ فوراً گئی اور رُوئی کی بھرائی والا نرم و ملائم بستر بھجوایا، میں نے رسولِ اکرم،نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے لئے وہ بستر بچھا دیا۔ جب سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم تشریف لائے تو پوچھا: عائشہ! یہ کیا ہے؟ میں نے سارا واقعہ عَرْض کیا، اس پر زُہد کے پیکر، مکی مَدَنی تاجور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: عائشہ! یہ بستر اُسی خاتون کو لوٹا دو! خُدا کی قسم! اگر میں چاہتا تو سونے چاندی کے پہاڑ میرے ساتھ چلا کرتے۔ ([2])
تری فرش پر حکومت تری عرش پر حکومت تُو شہنشہِ زمانہ مَدَنی مدینے والے!
ترا خُلق سب سے بالا ترا حُسْن سب سے اعلیٰ فِدا تجھ پہ سب زمانہ مَدَنی مدینے والے!
ترا غم ہی چاہے عطّاؔر، اِسی میں رہے گرفتار غمِ مال سے بچانا، مَدَنی مدینے والے!([3])
سُبْحٰنَ اللہ! پتا چلا؛ *پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی رِضا ہی مَطْلُوب ہے *اگر آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم چاہتے تو سونے چاندی کے پہاڑ آپ کے ساتھ چلتے *اگر آپ