Book Name:Khuda Chahta Hai Rizae Mohammad
جائے، اس میں ذَرَّہ برابر بھی کبھی کمی نہ آئے، ہاں! عشق ایک دَرْد ہوتا ہے مگر یہ ایسا درد ہے، جس میں لُطف ہے، مزہ ہے، جب اس دَرْد میں ہمیں لطف آتا ہے تو اس کی دوا کیوں کریں؟
آئیے! آیتِ کریمہ سُنتے ہیں:
اللہ پاک فرماتا ہے:
وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰىؕ(۵) (پارہ:30، الضحیٰ:5)
ترجمہ کنزالایمان: اور بیشک قریب ہے کہ تمہارا ربّ تمہیں اتنا دے گا کہ تم راضی ہو جاؤ گے۔
سُبْحٰنَ اللہ! کیسی نِرالی شان ہے...!! *اللہ رَبُّ العالمین ہے *وہ اَحْکَمُ الْحَاکِمِیْن ہے *اُس کی شان ہے کہ جو چاہتا ہے، صِرْف کُنْ فرماتا ہے تو ہو جاتا ہے *ساری خلقت اس کی رضا چاہتی ہے *لوگوں نے اُس رَبِّ رحمٰن کو راضِی کرنے کے لئے زندگیاں لگا دِیں *جنگلوں میں رہ کر عبادتیں کیں *کیا کیا مُجاہِدات نہ کئے، اب بھی کرتے ہیں مگر قربان جائیے! سب اُس کی رضا چاہتے ہیں اور وہ رَبِّ رحمٰن فرماتا ہے: اے مَحْبُوب! اللہ پاک آپ کو اِتنا عطا فرمائے گا کہ آپ راضِی ہو جائیں گے۔ روایت میں ہے، اللہ پاک فرماتا ہے: کُلُّہُمْ یَطْلُبُوْنَ رِضَائیِ وَ اَنَا اَطْلُبُ رِضَاکَ یعنی اے پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم! ساری مخلوق میری رضا چاہتی ہے اور میں تیری رضا چاہتا ہوں۔([1])
خُدا کی رضا چاہتے ہیں دو عالَم خُدا چاہتا ہے رضائے مُحَمَّد([2])