Khuda Chahta Hai Rizae Mohammad

Book Name:Khuda Chahta Hai Rizae Mohammad

*اور اس طرح کی کئی حدیثیں ہیں، سُوال یہ ہے کہ مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم حکم نہ بھی دیں، اگر اللہ پاک آیت اُتار دے کہ ہر وُضُو کے ساتھ مسواک فرض ہے تو کیا فرض ہو نہ جاتی؟ مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو اُمّت کی فِکْر ہے تو ہے، اللہ پاک نے یہ اَحْکام نازِل کیوں نہ فرمائے...؟ اس لئے کہ جب مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی مرضی ہے کہ اُمّت مشقت میں نہ پڑے تو اللہ پاک نے بھی آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی مرضی پُوری فرما دی، قرآنِ کریم کی ساڑھے 6 ہزار کے قریب قریب آیات ہیں مگر کسی ایک آیت میں بھی مِسْواک کو فرض نہیں کیا گیا، قرآنِ کریم میں نماز کا بار بار حکم دیا گیا مگر تراوِیح فرض نہیں کی گئی، آخر کیوں؟ اس لئے کہ مَحْبُوب کی رضا اسی میں ہے *معراج کی رات دیکھئے! اللہ پاک نے 50 نمازیں فرض فرمائیں، مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم چاہتے تھے کہ کم کی جائیں، لہٰذا اللہ پاک نے کم کر کے 5 کر دِیں۔

یہ ہے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی رضا کا اَثَر...!! آپ جس پر راضِی ہوں، اللہ پاک بھی اسی پر راضِی ہے۔

رضائے حق کے طالِب دو جہاں لیکن ترا مولیٰ

تری      چاہے      رضا      اے       رہنے      والے      سبز      گنبد       کے([1])

مَحْبُوب کی خواہش جلد پُوری ہوتی

ایک مرتبہ پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے حق میں کچھ آیات نازِل ہوئیں تو مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان، حضرت عائشہ صِدِّیقہ، طیبہ طاہِرہ رَضِیَ اللہُ عنہا نے عرض


 

 



[1]...قبالۂ بخشش، صفحہ:322۔