Khuda Chahta Hai Rizae Mohammad

Book Name:Khuda Chahta Hai Rizae Mohammad

کہ اللہ بھی راضی ہو اور حُضُور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم بھی راضِی ہوں، وہ مومنِ کامِل ہے، ربّ کریم اس کی توفیق دے۔([1])

محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا بیزاری کا اِعْلان

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک کی رضا تبھی ملتی ہے، جب پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو راضِی کر لیا جائے، لہٰذا ہر وہ کام جس سے پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے بیزاری کا اِعْلان فرمایا ہے، ہمیں چاہئے کہ ہر اُس کام سے بچا کریں۔ مثلاً *فرمایا: جو قرآنِ کریم کی تِلاوت اچھی آواز سے نہ کرے، وہ ہم میں سے نہیں *فرمایا: جس نے میری سُنّت سے بےرغبتی کی، وہ ہم میں سے نہیں *جو پرائی چیز کا دعویٰ کرے، وہ ہم میں سے نہیں *جادو کرنے، کروانے والا ہم میں سے نہیں *مسلمان کو دھوکا دینے والا ہم میں سے نہیں *جو بُرائی سے منع نہ کرے، وہ ہم میں سے نہیں *مسلمان کے ساتھ بددیانتی کرنے والا ہم میں سے نہیں *عُلَمائے کرام کا حق نہ پہچاننے والا ہم میں سے نہیں *بےصبری کرنے والا ہم میں سے نہیں۔

یہ میں نے کچھ حدیثوں ہی کا خُلاصہ عرض کیا۔ اور ایسی بہت ساری حدیثیں ہیں، جن میں ایسے کاموں کا ذِکْر ہے جن سے آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم اِظہارِ بیزاری فرماتے ہیں، ہمیں چاہئے کہ ایسے سارے کاموں سے بچتے ہی رہیں۔ مکتبۃ المدینہ کا بہت پیارا رسالہ ہے: وہ ہم میں سے نہیں۔ اس میں اِن حدیثوں کو جمع کیا گیا ہے، جن میں آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے بیزاری کا اظہار فرمایا ہے۔ اسے خُود بھی پڑھیئے! دوسروں کو پڑھنے کی ترغیب


 

 



[1]...تفسیر نعیمی، پارہ:10، سورۂ توبۃ، زیرِ آیت:62، جلد:10، صفحہ:420۔