Book Name:Khuda Chahta Hai Rizae Mohammad
وضاحت:حدیثِ پاک میں ہے: نبی کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم بیتُ الخلاء جاتے تو اپنی انگوٹھی مبارَک (جس پر اللہ پاک کا نام لکھا ہوا تھا، اُسے) اُتار دیا کرتے تھے۔([1]) عُلَمائے کرام فرماتے ہیں: اس ادائے مصطفےٰ سے معلوم ہوا کہ ہر وہ چیز جو قابِلِ تعظیم ہو مثلاً جس پر اللہ پاک کا، کسی نبی یا فرشتے کا نام لکھا ہو، بیت الخلاء میں داخِل ہونے سے پہلے اسے اپنے سے الگ کر لینا مستحب ہے اور اس کا اُلٹ کرنا مکروہ ہے۔([2])
اَلْحَمْدُ للہ! ربیع الاوَّل شریف کا مہینا ہے، عاشقانِ رسول اپنے سینوں پر مختلف پیارے پیارے بیج سجاتے ہیں، بہت اچھی بات ہے، نیک نیت ہو تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کا ثواب بھی ملے گا، البتہ! بیت الخلاء جاتے وقت احتیاط کی جائے کہ یہ مقدَّس بیج اُتار کر الگ رکھ دیا جائے تاکہ اس کی بےادبی نہ ہو۔ہاں! اگر گم ہو جانے کا اندیشہ ہو تو اُتار کر جیب میں ڈال لیجئے! یہ بھی نہ ہو سکتا ہو تو جس جگہ بیج لگایا ہے، اس کے اُوپَر کوئی کپڑا وغیرہ ڈال کر اُسے ڈھانپ لیجئے! اس کا اُلٹ کرنا یعنی نقشِ نعلِ پاک یا مقدّس لکھائی والا بیج لگا کر، اسے ڈھانپے بغیر بیتُ الخلاء میں چلے جانا مکروہ اور بےادبی ہے۔([3]) اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد