Book Name:Yateemon Ke Wali
لگتے ہیں۔ اس زبانِ مبارک کے کمالات دیکھ کر کہنا پڑتا ہے کہ کائنات کے گوشے گوشے پر اس کی حکومت ہے اور ایسی حکومت پر لاکھوں سلام ہوں۔
* زبان مُبارَک سے بَس بات نکلنے کی دیر ہوتی تھی، جو فرماتے، وہی ہو جاتا تھا۔ ایک مرتبہ حضرت علیُ المرتضیٰ، شیرِ خُدا رَضِیَ اللہ عنہ نے عرض کیا:یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم! سردی لگ رہی ہے، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے دُعا کی:یا اللہ!علی سے سردی گرمی دُور فرما۔ اِس دُعا کے بعد مولا علی رَضِیَ اللہ عنہ کی یہ حالت ہو گئی کہ نہ آپ کوسردی لگتی تھی، نہ گرمی، آپ گرمیوں میں موٹے کپڑے پہنتے تھے اور سردیوں میں باریک پہنتے تھے۔([1])
اسی طرح چہرۂ اَنْور کی بات کیجئے تو
دیکھنے والے کہا کرتے ہیں اللہ! اللہ! یاد آتا ہے خُدا دیکھ کے صُورت تیری([2])
* بلکہ یہ تو سراپا معجزہ نبی،رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے جِسْم مبارک کے مُقَدَّس اعضا کے معجزات ہیں * اگر صِرْف آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے نامِ پاک ہی کی بات کی جائے تو نامِ مُقَدَّس مُحَمَّد کی ایسی ایسی برکات ہیں کہ واہ!سُبْحٰنَ اللہ!بنی اسرائیل کے 100 سالہ گنہگار نے نامِ پاک کی تعظیم کی، اسے چوم کر آنکھوں سے لگایا، رَبِّ کائنات کو یہ ادا ایسی پسند آئی کہ اس کے 100 سال کے گُنَاہ معاف فرما کر بخشش سے نواز دیا([3]) * روایات کے مطابق جس گھر میں مُحَمَّد نام والا ہو،اس گھر میں بَرَکت ہوتی ہے([4])