Book Name:Yateemon Ke Wali
* ایک حدیثِ پاک میں ہے: جو میری محبّت میں، میرے نام کی بَرَکت لینے کے لئے اپنے بیٹے کا نام مُحَمَّد رکھے، وہ اور اُس کا بیٹا جنّت میں جائیں گے۔([1])
سُبْحٰن اللہ! یہ ہیں ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے ظاہِری جسم مُبارَک کے کمالات...!! جب ظاہِری جسم مبارک کی یہ شان ہے تو سوچئے! رُوح مقدّس کے کمالات کیا ہوں گے...؟ ہم جیسوں کا ناقِص عِلْم اُن مَحْبُوبِ ذِیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے رُوحانی کمالات تک تو رسائی ہی نہیں رکھتا....!! * میرے آقا، دو جہاں کے داتا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ایسے اعلیٰ * ایسے اَرْفع * ایسے نِرالے * ایسے یکتا * ایسے بےمثال * ایسے باکمال ہیں، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی اِسی یکتائی کو بیان کرتے ہوئے اللہ پاک نے فرمایا:
اَلَمْ یَجِدْكَ یَتِیْمًا فَاٰوٰى۪(۶) (پارہ:30، الضحیٰ:6)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: کیا اُس نے تمہیں یتیم نہ پایا پھر جگہ دی۔
یعنی اے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم! آپ ساری کائنات میں یکتا اور بےمثال ہیں، لہٰذا * رَبِّ رحمٰن نے آپ کو سارے جہانوں کا نبی بھی بنا دیا * سارے جہانوں کے لئے رحمت بھی بنا دیا اور * انتہائی جاں نثار * سب اُمّتوں سے نِرالے اور بےمثال صحابہ بھی آپ کی خِدْمت کے لئے منتخب فرما دئیے!
منتخب آپ کی ذاتِ والا ہوئی نامِ پاک آپ کا مصطفےٰ ہو گیا
آپ وہ نورِ حق ہیں کہ قرآن میں وصفِ رُخ آپ کا وَالضُّحٰی ہو گیا
ایسا اعزاز کس کو خدا نے دیا جیسا بالا ترا مرتبہ ہو گیا([2])