Book Name:Naam e Muhammad Ki Barkat
بھیجے ہیں، ان میں جو رسول ہیں، ان کی تعداد 313 ہے اور لفظِ مُحَمَّد کے عِلْمِ بَسْط کے اعتبار سے اَعْداد بھی 313 ہیں، اس میں اِشَارہ ہے کہ مُحَمَّد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اُن 313 رسولوں کے اَوْصاف، ان کے کمالات، بلند مقامات اور خُوبیوں کے جامِع ہیں۔
پیارے اسلامی بھائیو! یہ تو ایک اِشارہ تھا، ورنہ سچی بات یہ ہے کہ پہلے جتنے انبیا اور رسول گزرے ہیں، ان سب کو جتنی خوبیاں، جتنے کمالات عطا کئے گئے تھے، ہمارے آقا ومولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو وہ سارے کے سارے اوصاف و کمالات عطا کئے گئے ہیں بلکہ حق تو یہ ہے کہ اُن کو بھی جو مِلا تھا محبوبِ رحمٰن، نبیوں کے سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے صدقے ہی میں ملا تھا۔ اللہ پاک نے قرآنِ کریم میں بہت سارے نبیوں کا ذِکْر کرنے کے بعد فرمایا:
اُولٰٓىٕكَ الَّذِیْنَ هَدَى اللّٰهُ فَبِهُدٰىهُمُ اقْتَدِهْؕ- (پارہ:7، الانعام:90)
تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان: یہی وہ (مقدس) ہستیاں ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت کی تو تم ان کی ہدایت کی پیروی کرو۔
مشہور مفسرِ قرآن، حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اس آیت کی تفسیر میں لکھتے ہیں: یعنی اے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! ہم نے پہلے انبیائے کرام علیہم السَّلام کو بہت سارے اَوْصاف و کمالات عطا فرمائے تھے، آپ ان تمام اَوْصاف و کمالات کے جامِع بن جائیے کہ جو کمالات ان میں ایک ایک ، دو دو تھے، وہ سب کے سب آپ میں جمع ہوں، حضُور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی پاکیزہ زِندگی اس آیت کی جیتی جاگتی تفسیر ہے۔ اس سے