Book Name:Naam e Muhammad Ki Barkat
عادات(Good Habits) اپنائیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! یہ اچھی عادتیں قبر و حشر میں نجات کا ذریعہ بن جائیں گی۔ مثلاً * سُنّتِ مصطفےٰ پر عَمَل کرتے ہوئے ہر چیز سیدھے ہاتھ سے لینے اور دینے کی عادَت اپنائیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! روزِ قیامت جب اَعْمال نامہ دِیا جائے گا تو سیدھا ہی ہاتھ آگے بڑھے گا اور جسے سیدھے ہاتھ میں اَعْمَال نامہ مل گیا، وہ جنّت میں جائے گا * اسی طرح دُنیا میں مشکل وپریشانی کے وقت اَوْل فَوْل بولنے کی بجائے اچھے جملے مُنہ سے نکالنے کی عادَت بنائیں، مثلاً کوئی مشکل آئے، پریشانی آئے تو اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن پڑھنے کی عادَت بنائیے، حَسْبِیَ اللہ (مجھے اللہ پاک کافی ہے) کہئے! یَارَسُوْلَ اللہ! مدد...!! کہئے، یُوں اچھے اچھے جملے کہنے کی عادَت بنائیں گے تو جب قبر و حشر کی گھبراہٹ کا سامنا ہو گا، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! عادَت کے مُطَابق زبان سے یہی جملے نکلیں گے اور اللہ پاک نے چاہا تو مشکل آسان ہو جائے گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول ! ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی بلند شانوں میں ایک شان یہ بھی ہے کہ آپ کے نام بہت زیادہ ہیں، پیارے آقا کی پیاری سیرت پر لکھی گئی کتاب مواہِبُ اللَّدُنیہ میں آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے 800 نام مبارک لکھے ہیں۔سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: میں نے جب تحقیق(Research) کی تو 1400 نام مِلے، مزید فرماتے ہیں: (یہ تو وہ ہیں جو میرے عِلْم میں آ گئے، ورنہ)