Naam e Muhammad Ki Barkat

Book Name:Naam e Muhammad Ki Barkat

عاشقِ اعلیٰ حضرت  کا طریقہ کار

     جب شیخِ طریقت امیرِ اہلِسنّت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ سے کسی کا نام رکھنے کی درخواست(Request) کی جاتی ہے تو عُمُوماًآپ دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ اس بچے کا نام: مُحَمَّداور پکارنے کے لئے عُرف مثلاً: رَجَب  رکھتے ہیں۔

بیٹے کا نام مُحَمَّد رکھو تو اس کی عزت کرو

جب کوئی شخص اپنے بیٹے کا نام مُحَمَّد رکھے تو اسے چاہیے اِس نامِ پاک کی نسبت کے سبب اس کے ساتھ حُسن ِ سلوک کرے اور اس کی عزت(Respect) کرے ۔ مولا مشکل کُشا حضرت علی المرتضیٰ رَضِیَ اللہُ عنہ سے مَرْوِی ہے کہ نبی کریم رَء ُوفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمنے ارشاد فرمایا : جب تم بیٹے کا نام مُحَمَّد رکھو تو اس کی عزّت کرو اور مجلس میں اس کے لئے جگہ کشادہ کرو اور اس کی نسبت برائی کی طرف نہ کرو ۔([1])ایک اور حدیث پاک میں ہے کہ رسولُ اﷲ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمنے فرمایا : جب لڑکے کا نام مُحَمَّد  رکھو تو اسے نہ مارو اور نہ محروم کرو۔ ([2])

غوثِ پاک نے نامِ مُحَمَّد کا اَدَب فرمایا

بَرِّ صغیر کے سب سے بڑےمُحَدِّث شیخ عبد الحق مُحَدِّث دہلوی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا اَصْل نامِ پاک مُحَمَّد ہے۔ آپ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ میں نے خواب دیکھا کہ غوثِ اعظم شیخ


 

 



[1]...تاریخِ بغداد،جلد:3،صفحہ:305 ،رقم:1398۔

[2]... مسندِ بزّار،جلد:9 ،صفحہ:327، حدیث:3883۔