Naam e Muhammad Ki Barkat

Book Name:Naam e Muhammad Ki Barkat

عبد القادِر جیلانی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی خِدْمت میں حاضِر ہوا۔ حاضِرِین میں سے کسی نے غوثِ پاک  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ سے عرض کیا: محمد عبد الحق آئے ہیں اور سلام عرض کر رہے ہیں۔ یہ سُنتے ہی غوثِ پاک  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کھڑے ہو گئے اور مجھے گلے لگایا، پِھر فرمایا: تم پر جہنّم کی آگ حرام ہے۔ شیخِ محقق  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: غوثِ پاک  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی یہ عِنایت اسی سبب سے تھی کہ میرا نام مُحَمَّد ہے۔([1])

مختلف اسلامی ناموں کے بارےمیں معلومات حاصل کرنے اور بچوں کے اسلامی نام جاننے کے لئے مکتبۃالمدینہ کی کتاب نام رکھنے کے احکام کتاب کا  مطالعہ فرمائیں۔ اللہ پاک ہمیں نامِ مُحَمَّد سے برکتیں لینے، اس کا اَدب کرنے اور زِندگی بھر اس پاکیزہ نام کو وِرْد بنائے رکھنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔

مدرسۃ المدینہ

پیارے اسلامی بھائیو! اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے اور بچیاں پچپن ہی سے سچے عاشقانِ رسول کی صَفوں میں شامل ہوکر سنّتوں کے عامل بن جائیں تو پریشان ہونے کی قطعاً ضرورت نہیں، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ   شیخ طریقت، امیر اہلسّنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فیضانِ نظر سے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے مدرسۃ المدینہ (بوائز) اور بچیوں کیلئے مدرسۃ المدینہ (گرلز) قائم ہیں۔ جن میں تجْوید و قرأت کے ساتھ قرآنِ مجید پڑھایا جاتا ہے۔ قرآن کا پڑھنا اور سُننا سُنانا سب ثواب کا کام ہے۔ قرآنِ پاک کا ایک حَرف پڑھنے پر 10 نیکیوں کا ثواب ملتا ہے اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ قُرآنِ پاک ہر مسلمان کے لئے ہدایت کا سر چشمہ


 

 



[1]...مدارج النبوت، باب پنجم، و ذکر فضائل آنحضرت، جلد:1، صفحہ:133۔