Naam e Muhammad Ki Barkat

Book Name:Naam e Muhammad Ki Barkat

معلوم ہوا؛ اللہ پاک نے اپنے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو جامعِ صفَات بنایا ہے یعنی تمام نبیوں کے اَوْصاف و کمالات آپ میں جمع فرما دئیے۔ ([1])

نامِ مُحَمَّد اور عقیدۂ ختمِ نبوت

پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے پیارے پیارے نام مُحَمَّد سے متعلق عُلَمائے کرام نے ایک بڑا خوبصُورت نکتہ بیان کیا ہے، فرماتے ہیں: لفظِ مُحَمَّد حَمْد سے بنا ہے اور حَمْد ہمیشہ آخر میں کی جاتی ہے، جیسے *ہم کھانا کھائیں تو آخر میں کہتے ہیں: الحمد للہ! * جب پانی پئیں تو آخر میں کہتے ہیں: الحمد للہ! اسی طرح کوئی بھی کام ہو، وہ کرنے کے بعد حمد کی جاتی ہے، یہاں تک کہ اللہ پاک نے اَہْلِ جنّت سے متعلق فرمایا:

وَ اٰخِرُ دَعْوٰىهُمْ اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠(۱۰) (پارہ:11، یونس:10)

تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان:اور ان کی دعا کا خاتمہ یہ ہے کہ تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔

معلوم ہوا؛ حمد ہمیشہ آخر میں ہی کی جاتی ہے، اب پچھلے سارے نبیوں کے نام دیکھ لیجئے! اُن میں سے کسی کا نام مُحَمَّد نہیں تھا، کیوں؟ اس لئے کہ ابھی سلسلۂ نبوت جاری تھا، اللہ پاک نے سب سے آخر میں مُحَمَّدِ مصطفےٰ، احمدِ مجتبیٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو بھیجا، ان کا نامِ پاک مُحَمَّد رکھ کر یہ بتا دیا کہ اب حمد ہو گئی، لہٰذا  اب ان کے بعد کوئی نیا نبی نہیں آئے گا۔


 

 



[1]...تفسیرِ نعیمی،پارہ:7،الانعام،زیرِ آیت:90،جلد:7 ،صفحہ:613-614 ملتقطًا۔