Naam e Muhammad Ki Barkat

Book Name:Naam e Muhammad Ki Barkat

کریں گے اور زمین و آسمان میں اُن کی تعریف(Praise) کی جائے گی، اسی طرح پیارے آقا کی پیاری اَمِّی جان سیدہ آمنہ رَضِیَ اللہُ عنہا نے بھی ایک خواب دیکھا:کوئی کہنے والا کہہ رہا تھا: اے آمنہ! آپ کے پاس اس اُمَّت کے سردار آنے والے ہیں، جب اُن کی وِلادت ہو تو اُن کا نام مُحَمَّد رکھئے!۔ چنانچہ جب آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کی وِلادتِ باسَعَادت ہوئی تو آپ کانامِ پاک مُحَمَّد رکھا گیا۔ ([1])

یہ سب باتیں اس ظاہِری دُنیا کے اِعتبار سے ہیں، ورنہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا نامِ پاک مُحَمَّد کب رکھا گیا تھا، علّامہ اِبْنِ جوزی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ لکھتے ہیں: جب اللہ پاک نے اپنے نُور سے نُورِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو پیدا فرمایا تو اس پاک نُور نے رَبِّ کریم کی بارگاہ میں سجدہ کیا، پِھر جب سجدے سے سَر اُٹھایا تو کہا: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ (سب تعریفیں اللہ پاک کی ہیں)۔ اس وقت رَبِّ کائنات نے فرمایا: لِذٰلِکَ خَلَقْتُکَ وَ سَمَّیْتُکَ مُحَمَّدًا یعنی اے پیارے محبوب! میں نے آپ کو اسی لئے بنایا اور آپ کا نام مُحَمَّد رکھا۔ ([2])

نامِ مُحَمَّد کا معنیٰ

سیرتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی بہت معتبر کتاب رَوْضُ الْاُنْف میں ہے: نامِ مُحَمَّد کا لفظی معنی ہے: الَّذِیْ یُحْمَدُ حَمْدًا بَعْدَ حَمْدٍ یعنی وہ ذات جن کی تعریف باربار کی جائے۔([3])

سُبْحٰنَ اللہ! معلوم ہوا؛ حضرت مُحَمَّد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم وہ بلند رُتبہ ہستی ہیں جن


 

 



[1]...مواہب اللدنیہ،المقصد الثانی،الفصل الاول فی ذکر اسمائہ الشریفہ…الخ،جلد:1،صفحہ:364ملتقطًا۔

[2]...شہد سے میٹھا نامِ محمد،صفحہ:28-29۔

[3]...الروض الاُنُف،ولادۃ رسول  اللہ،جلد:1،صفحہ:310۔