Naam e Muhammad Ki Barkat

Book Name:Naam e Muhammad Ki Barkat

آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے مبارک ناموں کی گنتی(Counting) ناممکن ہے۔([1])

مختلف مقامات پر مختلف نام

ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم چونکہ تمام مخلوق کے نبی ہیں، اس لئے ہر مخلوق میں ہر جگہ آپ کے پیارے پیارے مبارک ناموں کی دُھوم ہے۔ تابعی بزرگ حضرت کعبُ الْاَحبار رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں:* اَہْلِ جنّت کے ہاں آپ کا نامِ پاک عَبْدُ الْکَرِیْم ہے * اَہْلِ دوزخ کے ہاں عَبْدُ الْجَبَّار ہے * اَہْلِ عرش کے ہاں عَبْدُ الْحَمِیْد ہے * فرشتوں کے ہاں عَبْدُ الْمَجِیْد ہے *انبیائے کرام علیہم السَّلامُ کے ہاں عَبْدُ الْوَہَّاب  ہے * جنّات کے ہاں عَبْدُ الرَّحیْم * پہاڑ آپ کو عَبْدُ الْخَالِق کہتے ہیں * خشکی میں آپ کا نامِ پاک عَبْدُ الْقَادِر ہے *سمندروں میں عَبْدُ المُہَیْمِن ہے * مچھلیاں آپ کو عَبْدُ القُدُّوس کہتی ہیں *وَحشی جانور آپ کو عَبْدُ الرَّزَّاق کہتے ہیں *شیطانوں کے ہاں عَبْدُ الْقَہَّار ہے *درندے (یعنی چیر پھاڑ کرنے والے جانور) آپ کو عَبْدُ السَّلَام کہتے ہیں * چوپائے (مثلاً گائے، بھینس بکری وغیرہ) آپ کو عَبْدُ الْمُؤْمِن کے نام سے پہچانتے ہیں * پرندے عَبْدُ الْغَفَّار کے نام سے پُکارتے ہیں * اللہ پاک کے ہاں آپ کا نامِ مبارک طٰہٰ ہے اور مؤمنوں کے ہاں آپ کا سب سے مشہور و مَعْرُوف(Famous) نام مُحَمَّد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہے اور آپ کی مبارک کُنیت: اَبُو الْقَاسِم ہے کیونکہ آپ جنّت تقسیم فرمانے والے ہیں۔ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔([2])


 

 



[1]...فتاویٰ رضویہ،جلد:28 ،صفحہ:365-366 خلاصۃً۔

[2]...القول البدیع،الباب الاول،الفصل الرابع فی بیان اسمائہ،صفحہ:84 ملتقطًا۔