Naam e Muhammad Ki Barkat

Book Name:Naam e Muhammad Ki Barkat

بھی ہے۔اس پر عمل کرنا دونوں جہاں میں کامیابی کا سبب ہے، لیکن یاد رکھئے! عمل کرنے کے لئے اسے صحیح پڑھنا، سیکھنا اور سمجھنا ضروری ہے لیکن افسوس صَدْ افسوس! کہ ہماری اکثریَّت قرآنِ پاک کو پڑھنے، سیکھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے سے بَتَدْرِیْج دُور ہوتی جارہی ہے۔ حالانکہ اس کی تعلیم کے بارے میں پیارے آقا مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْاٰنَ وَعَلَّمَہ۔ یعنی تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔ (بخاری، ۳/ ۴۱۰، حدیث:۵۰۲۷)قرآنِ کریم کس قدر سیکھنا ضروری ہے اس کے متعلق سیدی اعلی حضرت ارشاد فرماتے ہیں: اتنی تجوید (سیکھنا) کہ ہر حَرْف دوسرے حرف سے صحیح ممتاز ہو فرضِ عَین ہے۔ بغیر اس کے نماز قطعاً باطل ہے۔ (فتاوی رضویہ، ۳/۲۵۳، مخرجہ)اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک، دعوتِ اسلامی کے تحت ہزاروں مَدارِس بنام مدرسۃُ المدینہ اس دینی کام کے لئے کوشاں ہیں۔آپ سے بھی مدنی التجاء ہے کہ  اپنے بچوں اور بچیوں کو تجوید و قرأت کے ساتھ قرآنِ پاک کی تعلیم دلوانے، ان کی اخلاقی تربیت کے ذریعے انہیں نیک بنانے اور اسے اپنے لئے صَدَقۂ جارِیہ بنانے کیلئے مدرسۃُ المدینہ میں داخل کروادیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                 صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

درس

پیارے اسلامی بھائیو!  دِل میں خوفِ خدا بڑھانے، عشقِ مصطفٰے کی شمع جلانے، گناہوں سے بچنے اور نیکیوں والی زندگی گزارنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور 12 دینی کاموں میں بھی خوب حِصَّہ لیجئے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دُنیا اور آخرت میں اس کی بےشُمار برکتیں نصیب ہوں گی۔ دعوتِ اسلامی کے