Book Name:Naam e Muhammad Ki Barkat
مُحَمَّد دو جہاں کے مالِک و مختار ہیں
سُبْحٰنَ اللہ! کیا پیارا نام ہے، اس کے ہر ہر حرف میں حکمتیں پوشیدہ ہیں۔ درودِ پاک کی مشہور و معروف کتاب دلائل الخیرات شریف میں ہے: لفظِ مُحَمَّد کی دونوں میموں کا مطلب ہے: مُلْک (یعنی بادشاہی)، حا کا مطلب ہے: رَحْمَت اور دال کا مطلب ہے: دَوَام (یعنی ہمیشگی) ۔
مطلب یہ ہے کہ مُلْک (یعنی بادشاہتیں) 2ہیں، (1): ایک دُنیا کی بادشاہی اور (2):دوسری آخرت کی بادشاہی، لہٰذا لفظِ مُحَمَّد کے ان 4حروف میں اشارہ ہے کہ اللہ پاک نے دونوں جہانوں کی رحمت بھری، شفقت و عنایت بھری بادشاہی ہمیشہ کے لئے مُحَمَّد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو عطا فرما دی ہے۔
نامِ مُحَمَّد جنت میں لے جانے والا ہے
پیارے اسلامی بھائیو! یہ تو پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے نامِ مُحَمَّد کی برکتیں ہیں، اگر کوئی بندہ اس نامِ پاک سے برکت لینے کے لئے اپنا یا اپنے بچوں کا نام مُحَمَّد رکھ لے تو اس کو بھی بہت برکتیں نصیب ہوتی ہیں: * پیارے آقا، مُحَمَّد مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: جس کے ہاں بیٹا پیدا ہو اور میری محبت اور حصولِ بَرَکت کے لئے اس کا نام مُحَمَّد رکھے تو وہ اور اس کا بیٹا دونوں جنت میں جائیں گے ([1]) *ایک حدیث شریف میں ہے:جس نے