Book Name:Naam e Muhammad Ki Barkat
پیارے پیارے اسلامی بھائیو !آیئے زینت کی سنتیں اور آداب سنتے ہیں:
*انسان کے بالوں کی چوٹی بنا کر عورت اپنے بالوں میں گوندھے، یہ حرام ہے۔ حدیث مبارک میں اس پر لعنت آئی بلکہ اس پر بھی لعنت آئی جس نے کسی دوسری عورت کے سر میں انسانی بالوں کی چوٹی گوندھی ۔( درمختار،کتاب الحظروالاباحۃ،باب فی النظرِ والمس،۹/۶۱۴تا ۶۱۵ ) * اگر وہ بال جس کی چوٹی بنائی گئی خود اس عورت کے اپنے بال ہیں جس کے سر میں جوڑی گئی جب بھی ناجائز ہے۔ ( درمختار، کتاب الحظر والاباحۃ،ج۹،ص۶۱۴تا ۶۱۵ )* اُون یاسیاہ دھاگے کی چوٹی اسلامی بہنوں کوسر میں لگانا جائز ہے۔ (درمختار، کتاب الحظروالاباحۃ،باب فی النظرِ والمس، ۹/۶۱۴تا ۶۱۵ )* لڑکیوں کے کان ناک چھیدنا جائز ہے۔ (ردالمحتار ،کتاب الحظر والاباحۃ، فصل فی اللبس، ۹/۵۹۸)* بعض لوگ لڑکوں کے بھی کان چھدواتے ہیں اور بالی وغیرہ پہناتے ہیں یہ ناجائز ہے ۔یعنی کان چھدوانا بھی ناجائز او راسے زیور پہنانا بھی ناجائز۔ (ردالمحتار، کتاب الحظر والاباحۃ،فصل فی اللبس،۹/۵۹۸ ملخصاً)* عورتو ں کو ہاتھ پاؤں میں مہند ی لگانا جائز ہے۔ چھوٹے بچوں کے ہاتھ پاؤں میں مہندی لگانا ناجائزہے،بچیوں کو مہندی لگانے میں حرج نہیں۔(ردالمحتار، کتاب الحظر والاباحۃ،فصل فی اللبس، ۹/۵۹۹ ملتقطاً)
( اعلان)
زینت کی بقیہ سنتیں اور آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے، لہٰذا ان کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاِجتماع
میں پڑھےجانے والے 6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں