Naam e Muhammad Ki Barkat

Book Name:Naam e Muhammad Ki Barkat

بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا  *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا  *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے  کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

قبر کے سُوالات سے چھٹکارا مل گیا

منقول ہے: (مراکش کے شہر) فاس میں ایک نیک عورت رہتی تھی، اس کی عادَت تھی کہ جب اسے کوئی تنگی یا پریشانی دَرْپیش ہوتی تو وہ دونوں ہاتھ اپنے چہرے پر رکھتی اور آنکھیں بند کر کے کہتی: مُحَمَّد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔(بس نامِ مُحَمَّد کی برکت سے اس کی پریشانی دُور ہو جاتی) ۔ جب اس عورت کا انتقال ہوا تو کسی رشتے دار(Relative) نے اسے خواب میں دیکھ کر پوچھا: آپ نے قبر میں سُوال کرنے والے 2 فرشتوں مُنْکَر نَکِیْر کو دیکھا؟ اس نے جواب دیا: ہاں! وہ میرے پاس آئے تھے۔ انہیں دیکھ کر میں نے اپنی عادَت کے مُطَابق دونوں ہاتھ اپنے چہرے پر رکھ کر کہا: مُحَمَّد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔ جب میں نے چہرے سے ہاتھ ہٹائے تو دونوں فرشتے جا چکے تھے۔ ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

اچھی عادتیں اپنانے کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو! اس ایمان افروز واقعے میں جہاں ہمارے آقا ومولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے پیارے پیارے نام مُحَمَّد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی برکات کا ذِکْر ہے، ساتھ ہی اس سے یہ بھی سیکھنے کو مل رہا ہے کہ ہمیں چاہئے دُنیا میں اچھی


 

 



[1]...شواہد الحق،الباب السادس ،الفصل الثانی فی ذکر من استغاث بہ ...الخ،صفحہ:230 ملتقطًا۔