Naam e Muhammad Ki Barkat

Book Name:Naam e Muhammad Ki Barkat

قرآنِ کریم میں نامِ مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے پیارے پیارے نام مُحَمَّد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے نام سے قرآنِ کریم کی ایک پُوری سُورت بھی موجود ہے، جو کہ 26وَیں پارے میں ہے۔ اس کے عِلاوہ قرآنِ کریم میں کُل 4 مرتبہ نامِ مُحَمَّد آیا ہے؛ (1):پارہ:4، سورۂ آلِ عِمْرَان، آیت:144 میں (2): پارہ:22، سورۂ اَحْزاب، آیت:40 میں (3): پارہ:26، سورۂ مُحَمَّد، آیت: 2 میں اور (4): پارہ:26، سورۂ فَتْح، آیت: 29 میں۔ آئیے! حُصُولِ برکت کے لئے ان میں سے ایک آیتِ کریمہ سُن لیتے ہیں، اللہ پاک فرماتا ہے:

مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَاۤ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكُمْ وَ لٰكِنْ رَّسُوْلَ اللّٰهِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمًا۠(۴۰) (پارہ:22، الاحزاب:40)
تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان:مُحَمَّد تمہارے مَردوں  میں  کسی کے باپ نہیں  ہیں لیکن اللہ کے رسول ہیں  اور سب نبیوں  کے آخر میں  تشریف لانے والے ہیں  اور اللہ سب کچھ جاننے والاہے۔

 

آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا نامِ پاک کب رکھا گیا؟

پیارے اور آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی وِلادت مبارک(Birth) ہو گئی تو آپ کے دادا جان حضرت عبد المطلب  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے آپ کا نامِ پاک مُحَمَّد رکھا اور اس بارے میں کئی روایات بھی ہیں کہ آپ نے ایک خواب دیکھا، جس کی تعبیر میں بتایا گیا کہ آپ کی اَوْلاد میں ایک شخص ہو گا، جن کی مشرق و مغرب والے سب لوگ پیروی