Nekiyon Mein Jaldi Kijiye

Book Name:Nekiyon Mein Jaldi Kijiye

کر لوں گا، یہ سوچ) شیطان کے لشکروں میں سے بڑا لشکر ہے، آہ! عمومًا شیطان اس ذریعے آدمی کو دھوکا دے لیتا ہے۔([1])

جہنم والوں کی پُکار

حضرت عبد اللہ بن مبارَک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ اَکْثَر جہنمیوں کی پُکار یہ ہو گی: ‌اُفٍّ ‌لِسَوْفَ، ‌اُفٍّ ‌لِسَوْفَ یعنی تُف ہے عنقریب پر، تُف ہے عنقریب پر۔([2])

مطلب یہ کہ ہم دُنیا میں یہی کہتے رہتے تھے کہ کل کر لوں گا، کل کر لوں گا۔ یہ جو انداز تھا، اس پر تُف ہے، اسی نے ہمیں نیک اَعْمال سے دُور کر دیا۔

پیارے اسلامی بھائیو! کیسی عبرت کی بات ہے، گویا زیادہ تَر لوگ جہنّم میں اسی لئے جائیں گے کہ وہ دُنیا میں کل کل کرتے رہے، آج کے آج ہی نیکیوں پر کمربستہ نہیں ہوئے۔ افسوس! ہمارا حال کچھ ایسا ہی ہے۔ ہمارے ذِہنوں میں بہت سارے مَنْصوبے (Plans) ہوتے ہیں، ہمارے دِلوں میں بہت سارے خَواب ہوتے ہیں، ہم روزانہ اپنے مُسْتقبل کے لئے بہت کچھ سوچتے ہیں، بہت سارے نئے نئے مَنْصوبے تیار کرتے ہیں مگر افسوس! نیک کاموں کے منصوبے تیار نہیں کرتے، ہم نے مرنا بھی ہے، قبر میں اُترنا بھی ہے، اللہ پاک کے حُضُور حاضِر بھی ہونا ہے، اس تعلق سے بس ٹالم ٹول ہی کرتے رہتے ہیں مگر یاد رکھ لیجئے! جب مَلکُ الموت حضرت عزرائیل عَلَیْہِ السَّلَام تشریف لے آئیں گے، پِھر اس کے بعد کوئی مَنْصوبہ،کوئی خَواب باقی نہیں رہ جائے گا، تب صِرْف ایک ہی چیزباقی ہو گی اور وہ ہمارے اَعْمال ہیں۔لہٰذا ہم نے اس دُنیا میں آگے چل کر کیاکرنا ہے، اچھا گھر، اچھی گاڑی، اچھا کاروبار، یہ سب کچھ ہمارے


 

 



[1]...موسوعہ ابن ابی دنیا،کتاب قصر الامل،  جلد:3، صفحہ:349، حدیث:208۔

[2]...موسوعہ ابن ابی دنیا،کتاب قصر الامل،  جلد:3، صفحہ:351، حدیث:217۔