Book Name:Nekiyon Mein Jaldi Kijiye
مسجد میں تشریف لے آئیں، خطیب صاحِب کا بیان بھی سُنیں، پِھر اطمینان کے ساتھ خطبہ سُنیں، سکون سے جمعہ ادا کریں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! زیادہ ثواب ملے گا۔
جُمعہ کیلئے جلدی نِکلنا حج ہے
آخری نبی، مُحَمَّد عربی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ارشاد فرمایا: بلاشبہ تمہارے لئے ہر جُمعہ کے دن میں ایک حج اور ایک عمرہ موجود ہے، لہٰذا جُمعہ کی نماز کیلئے جلدی نکلنا حج ہے اور جمعہ کی نماز کے بعد عصر کی نماز کے لئے انتظار کرنا عمرہ ہے۔([1])
فِرشتے خوش نصیبوں کے نام لکھتے ہیں
رسولِ ہاشمی ، مکی مَدَنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: جب جمعہ کا دن آتاہے تو مسجِد کے دروازے پر فرشتے آ نے والے کو لکھتے ہیں ، جو پہلے آئے اُس کو پہلے لکھتے ہیں *جلدی آنے والا اُس شخص کی طرح ہے، جو اللہ پاک کی راہ میں ایک اُونٹ صَدَقہ (یعنی خیرات) کرتاہے*اس کے بعد آنے والا اُس شخص کی طرح ہے، جو ایک گائے صَدَقہ کرتاہے *اس کے بعد والا اُس شخص کی مثل ہے، جومینڈھا صَدَقہ کرے*پھر اُس کی مثل ہے، جو مرغی صَدَقہ کرے*پھر اُس کی مثل ہے، جو اَنڈا صَدَقہ کرے *اورجب امام (خطبے کے لیے) بیٹھ جاتاہے تو وہ (یعنی فرشتے )اعمال ناموں کو لپیٹ لیتے ہیں اورآکر خطبہ سنتے ہیں ۔([2])
سُبْحٰنَ اللہ! دیکھئے! کتنی سعادت کی بات ہے، جمعہ کے لئے جلدی پہنچیں، ایک اُونٹ صدقہ کرنے کا ثواب ہے اور دَیْر سے آئیں، وہ بھی اس وقت کہ ابھی خطبہ شروع نہ ہوا تو ایک انڈہ صدقہ کرنے کا ثواب ملتا ہے۔ ہمارے ہاں پاکستان میں ایک مناسب جسامت والے اُونٹ