Nekiyon Mein Jaldi Kijiye

Book Name:Nekiyon Mein Jaldi Kijiye

توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: ہفتہ وار مدنی مذاکرہ

پیارے اسلامی بھائیو!نیکیاں کرنے  ، گناہوں سے نفرت کا  جذبہ پانے کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے، 12 دینی کاموں میں عملاً شرکت کیجیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!دین و دنیا کی بھلائیاں نصیب ہوں گی،  انہی 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہفتہ وار مدنی مذاکرہ بھی ہے۔

 امیرِ اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ اِس دور کی عظیم علمی و روحانی شخصیت بلکہ ولئ کامِل ہیں، آپ ہر ہفتے کو نمازِ عشا کے بعد مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں،یعنی دُنیا بھر سے عاشقانِ رسول تفسیر، حدیث، شریعت، طریقت وغیرہ مختلف موضوعات پر سوال کرتے ہیں، امیرِ اہلسنّت اُن کے جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔ ہفتہ وار مَدَنی مذاکرہ  ہفتے والے دن  نمازِ عشا کے بعد اور خاص ماہِ رمضان میں روزانہ نمازِ عصر اور نمازِ تراویح کے بعد مدنی چینل پر لائیو(Live) دِکھایا جاتا ہے۔ مدنی مذاکرہ اِصْلاحِ عقائد و اَعْمَال کا بہترین ذریعہ ہے: *الحمد للہ! اب تک کئی غیر مُسْلِم  مدنی مذاکرہ دیکھ کر کلمہ پڑھ چکے ہیں * بےنمازی نمازی بن چکے ہیں *ہزاروں دِلوں کی اِصْلاح ہوئی ہے۔

آپ بھی مدنی مذاکرے میں شرکت کیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! *عِلْمِ دِین حاصِل ہوگا *محبّتِ اِلٰہی ملے گی *عشقِ رسول میں اِضافہ ہو گا *گُنَاہوں سے نفرت نصیب ہو گی * نیکی کا جذبہ ملے گا اور *اَخْلاق و کردار میں بھی بہتری آئے گی۔ تمام اسلامی بھائی پابندی سے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نِیّت کر لیجئے!۔