Book Name:Nekiyon Mein Jaldi Kijiye
الْمُرَجَّب میں فوت شُدہ مسلمانوں کو کثرت سے اِیْصالِ ثواب کرتے تھے ، اِیْصَالِ ثواب 12 مہینے کر سکتے ہیں، البتہ رَجَبُ الْمُرَجَّب میں اس کا زیادہ اہتمام ہوتا ہے۔ خصوصاً رَجَبُ الْمُرَجَّب میں امام جعفر صادِق رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کے ایصالِ ثواب کے لئے کونڈوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، عموماً لوگ 22 رجب کو کونڈوں کا ختم دِلواتے ہیں، یہ بھی جائِز ہے، البتہ اَصْل میں کونڈوں کا ختم 15 رجب کو بنتا ہے کیونکہ امام جعفر صادِق رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کے وِصَال کے متعلق 15 رجب کا قول کیا گیا ہے*یونہی رَجَبُ الْمُرَجَّب کی 22 تاریخ کوصحابی ابن صحابی، کاتبِ وحی، حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کا عرس پا ک ہوتا ہے ، آپ رَضِیَ اللہُ عنہکی برکتیں حاصل کرنے کے لئے اس دن آپ رَضِیَ اللہُ عنہکے ایصال ثواب کا بھی خوب خوب اہتمام کیجئے!
عارِفْ بِاللہ شیخ ضیاءُ الدِّین دَیْرِیْنی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: روایات میں ہے کہ*جس نے رجب کے 7 روزے رکھے، اس کیلئے جہنّم کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں*جس نے رجب شریف کے 10 روزے رکھے، وہ اللہ پاک سے جو مانگتا ہے اللہ پاک اسے عطا فرماتا ہے*اور بےشک جنّت میں ایک محل ہے، اس محل کے سامنے دُنیا ایک پرندے کے گھونسلے کی طرح ہے، اس محل میں صِرْف وہ داخِل ہو گا جس نے رَجب میں روزے رکھے ہوں گے۔([1])
عبادت میں، ریاضت میں، تلاوت میں لگا دے دِل رجب کا واسطہ دیتا ہوں فرما دے کرم مولا([2])
اللہ پاک ہمیں کثرت کے ساتھ نیکیاں کرنے والا ، نیکیوں میں دل لگانے والا بننے کی