Nekiyon Mein Jaldi Kijiye

Book Name:Nekiyon Mein Jaldi Kijiye

نیکیوں میں جلدی کرنا سُنّتِ انبیا ہے

اللہ پاک نے قرآنِ کریم میں انبیائے کرام علیہم ُالسَّلاَم  کا ذِکْر کیا، ان کے اَوْصاف بیان فرمائے، ان میں ایک وَصْف یہ بھی ارشاد ہوا:

اِنَّهُمْ كَانُوْا یُسٰرِعُوْنَ فِی الْخَیْرٰتِ (پارہ:17، سورۂ انبیاء:90)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: بیشک وہ نیکیوں میں جلدی کرتے تھے۔

پتا چلا؛ یہ انبیائے کرام علیہم ُالسَّلاَم  کی پیاری پیاری سُنّت ہے کہ بندہ نیکی کے کام میں دَیْر نہ لگائے، نیکی کا کام تو بَس آج اور ابھی کر لے۔

صدقہ کرنے میں جلدی فرمائی

صحابئ رسول حضرت عُقْبَہ بن حَارِث رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ میں نے عصر کی نماز مسجدِ نبوی شریف میں پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کے پیچھے ادا کی، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے جونہی سلام پھیرا، فورًا کھڑے ہوئے اور تیز تیز قدموں کے ساتھ گھر تشریف لے گئے، یہ خِلافِ معمول انداز مبارَک دیکھ کر صحابہ گھبرا گئے، ابھی کچھ ہی دَیْر گزری تھی کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  واپس تشریف لائے اور فرمایا: مجھے یاد آیا کہ سونے کا ایک ٹکڑا گھر رکھا ہے، پس اسے اپنے پاس رکھنا مجھے ناپسند ہوا، لہٰذا اسے صدقہ کر دینے کا حکم دے آیا ہوں۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! کیا شان ہے میرے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کی...!!

صحابۂ کرام کا نِرالا عشق

اس حدیثِ پاک پر پہلے تو یہ غور فرمائیے! کہ صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم  کا عشق کیسا نِرالا


 

 



[1]...   بخاری، کتاب الاذان، باب من صلی بالناس...الخ، صفحہ:266، حدیث:851۔