Nekiyon Mein Jaldi Kijiye

Book Name:Nekiyon Mein Jaldi Kijiye

سوچ رہے ہو کہ عِبَادت میں آسانی کس صُورت میں ہے) لہٰذا تمہیں جوانی اور بُڑھاپے دونوں میں مالداری عطا کی جاتی ہے۔ ([1])

سُبْحٰنَ اللہ! پتا چلا؛ اگر ہم دُنیوی کاموں کو پہلے رکھنے کی بجائے، آخرت کے کاموں کو ترجیح دیں، دُنیا سنوارنے کی بجائے، آخرت سنوارنے کی فِکْر میں لگ جائیں تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دُنیابھی سنور جائے گی، آخرت بھی سنور جائے گی۔

نیک کام پہلے کیجئے!

پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے ہاں ایک یہ بھی مُعَاملہ پایا جاتا ہے کہ وہ لوگ جو نیک کام کرتے ہیں، وہ بھی ٹالم ٹول کرتے کرتے کافی دَیْر لگا دیتے ہیں، مثلاً *کتنے ایسے ہیں جو نماز باقاعِدگی کے ساتھ پڑھتے ہیں مگر نماز کے لئے جانے میں ٹالم ٹول کرتے رہتے ہیں، کرتے رہتے ہیں، جب جماعت گزر جاتی ہے، تب مسجد میں پہنچتے ہیں *کتنے جمعہ پڑھنے والے ایسے ہیں، جو خطبہ کے وقت بلکہ بعض تو خطبے کے دوران مسجد میں پہنچ رہے ہوتے ہیں *اسی طرح دِینی اجتماعات میں شرکت کا مُعَاملہ ہے، مثلاً کئی اسلامی بھائی پابندی کے ساتھ  دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرتے ہیں مگر وقت پر نہیں پہنچتے، دَیْر سے آتے ہیں۔

نہ جانے کیا مُعَامَلہ ہے، ہم نے نیکی کرنی جو ہے، جلدی کر لیں*نماز پڑھنی ہی پڑھنی ہے، فرض ہے، 10 منٹ پہلے اُٹھ جائیں، جلدی مسجد میں پہنچ جائیں، آرام سے تسلی کے ساتھ سُنّتِ قبلیہ ادا کریں، دو چار منٹ جماعت کے انتظار میں بیٹھنا نصیب ہو تو یہ بھی سعادت ہی ہے، پِھر اچھے انداز سے نماز ادا کریں *جمعہ تو پڑھنا ہی ہے، فرض ہے، جلد


 

 



[1]...  نوادر القلیوبی، الحکایۃ الخامسۃ عشرۃ بعد المائۃ، صفھہ:85-86 ملخصاً ۔